ریاض میں سعودی حکام نے ایک ہفتے کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کے خلاف جاری کارروائی میں 22 ہزار سے زیادہ افراد کو گرفتار کر لیا۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق، 13,835 افراد کو اقامہ قوانین کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا، 4,772 افراد سرحد غیر قانونی طور پر عبور کرنے کی کوشش میں پکڑے گئے، جبکہ 3,540 افراد لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار ہوئے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ ملک میں قانون کی مکمل عملداری کو یقینی بنانے کے لیے یہ کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
مزید برآں، جولائی 2025 میں بدعنوانی کے الزامات پر 425 سرکاری ملازمین کے خلاف تحقیقات ہوئیں، جن میں سے 142 اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا۔ سعودی حکومت کے مطابق، شفافیت اور قانون کی بالادستی کو ہر سطح پر برقرار رکھا جائے گا۔

