دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویٰ کرنے والے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔ اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے بی جے پی پر الزام لگایا ہے کہ حالیہ لوک سبھا انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کر کے 100 سے زائد نشستیں جیتی گئیں۔
راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ جب انتخابی ڈیٹا عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا تو یہ دھماکہ خیز انکشاف ہوگا، کیونکہ بھارت کا انتخابی نظام پہلے ہی دم توڑ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ نشستیں دھاندلی کے بغیر ہوتیں تو مودی وزیرِاعظم نہ بن پاتے۔
ان کے مطابق، الیکشن چوری کرنے کا پورا عمل سامنے لایا جائے گا اور یہ بھی بتایا جائے گا کہ کس طرح وہ ادارے، جن کا کام جمہوریت کی حفاظت تھا، خود سیاسی دباؤ میں آ کر مفلوج ہو گئے۔
مودی حکومت نے نہ صرف ووٹ چُرائے بلکہ عوام کے اعتماد کو بھی روند ڈالا۔ آج بی جے پی کی حکومت عوامی مینڈیٹ سے نہیں بلکہ دھاندلی کے ذریعے حاصل کردہ اقتدار پر بیٹھی ہے۔

