ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جیسن ہولڈر نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا، جس میں انہوں نے اپنے سابقہ ساتھی کھلاڑی ڈیوین براوو کا طویل عرصے سے قائم ریکارڈ توڑ دیا۔
اتوار کو سینٹرل براوارڈ ریجنل پارک اسٹیڈیم ٹرف گراؤنڈ میں ہونے والے اس سنسنی خیز میچ میں ہولڈر نے 4 وکٹیں حاصل کر کے ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ اب جیسن ہولڈر کے پاس 74 میچوں میں 81 وکٹیں ہیں جبکہ ڈیوین براوو نے 91 میچوں میں 78 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
ویسٹ انڈیز کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلرز کی فہرست:
-
جیسن ہولڈر – 81 وکٹیں
-
ڈیوین براوو – 78 وکٹیں
-
عقیل حسین – 72 وکٹیں
-
روماریو شیفرڈ – 64 وکٹیں
-
الزاری جوزف – 62 وکٹیں

