کیو : روس نے یوکرین پر روسی ڈرونز اور میزائلوں کی بارش کردی ، 3 بچوں سمیت26 ہلاکتیں، جبکہ اس روسی حملے میں 159 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ڈرون حملے میں کئی منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک چھ سالہ بچہ اور اس کی ماں بھی شامل ہیں جبکہ یوکرین کے دارالحکومت کیو میں دو درجن سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
یوکرینی وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حملے میں تین بچے ہلاک اور 16 زخمی ہوئے ہیں۔ کیئو کے میئر نے کہا کہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے ایک رات میں زخمی ہونے والے بچوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے باوجود روسی حملے جاری ہیں کہ اگر ولادیمیر پوتن 8 اگست تک جنگ بندی پر راضی نہ ہوئے تو ماسکو پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
یوکرین کی وزارت داخلہ نے ٹیلی گرام پر ایک پوسٹ میں کہا کہ امدادی کارکنوں نے سویتوشینسکی ضلع میں رہائشی عمارت کے ملبے سے 10 لاشیں نکالی ہیں جن میں دو سالہ بچے کی لاش بھی شامل ہے۔

