Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      طبی دنیا میں بڑا انقلاب؛ پولن اور غذائی الرجی کے خلاف دنیا کی پہلی ریکومبیننٹ ویکسین ’الرجارڈا‘ کا استعمال شروع ، 30 کے بجائے صرف 5 انجیکشنز کا کورس

      ایلن مسک نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی جنگ کو خلا تک پہنچا دیا، امریکا میں اسٹار مائنڈ پروگرام منظور

      امریکہ،چینی ٹیک کمپنی ’ہواوے‘  کاروباری راز چرانے سمیت 12 میں سے 10 الزامات میں قصوروار قرار!

      خبردار، مائیکروسافٹ کا ’’کوڈ ریڈ’’ جاری

      پاکستان میں استعمال شدہ اسمارٹ فونز کی درآمدات میں 6,760 فیصد ہوشربا اضافہ؛ مقامی موبائل انڈسٹری کی بقاء خطرے میں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    راجستھان پنچایت سمیتی انتخابات میں کانگریس کی شاندار کامیابی، بی جے پی کو بڑا دھچکا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    جے پور (ویب ڈیسک)

    بھارتی ریاست راجستھان کے دیہی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ہونے والے پنچایت سمیتی پردھان (چیئرپرسن) کے انتخابات میں اپوزیشن جماعت کانگریس نے زبردست کامیابی حاصل کرتے ہوئے حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو بھاری مارجن سے شکست دے دی ہے۔

    ریاست بھر کی 419 پنچایت سمیتیوں کے پردھان عہدوں کے نتائج کے مطابق کانگریس نے 255 نشستوں پر کامیابی سمیٹ کر واضح برتری حاصل کی، جبکہ بی جے پی 105 نشستوں تک محدود رہی۔ دیگر جماعتوں اور آزاد امیدواروں میں راشٹریہ لوک تانترک پارٹی (RLP) نے 24، بھارت آدیواسی پارٹی (BAP) نے 14، سی پی آئی (ایم) نے 2 اور آزاد امیدواروں نے 19 نشستیں جیتیں۔

    •  سیکر ضلع میں کانگریس نے 16 میں سے 15 پنچایت سمیتیوں میں کامیابی حاصل کی، جبکہ بی جے پی یہاں ایک بھی نشست نہ جیت سکی۔ جے پور میں کانگریس نے 22 میں سے 16 نشستوں پر فتح حاصل کی، بی جے پی کو 4 اور آر ایل پی کو 2 نشستیں ملیں۔

    •  کانگریس نے جالور اور جھنجھنو میں 14 میں سے 12، 12 نشستیں، دوسہ میں 14 میں سے 11 اور جیسلمیر میں 10 میں سے 9 نشستیں اپنے نام کیں۔

    •   سیکر، بوندی، ہنومان گڑھ، پھلودی، سوائی مادھوپور اور ناگور سمیت کئی اضلاع میں بی جے پی پردھان کا کوئی عہدہ نہیں جیت سکی۔ وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما کے حلقہ انتخاب سانگانیر میں بھی آر ایل پی امیدوار سیما چوہدری نے 15 میں سے 11 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، جہاں بی جے پی اور کانگریس نے امیدوار کھڑے نہیں کیے تھے۔

    •   ناگور میں ہنومان بینیوال کی آر ایل پی نے 12 میں سے 8 نشستیں جیت کر اپنی پوزیشن برقرار رکھی۔ قبائلی علاقوں میں بھارت آدیواسی پارٹی نے بانسواڑہ میں 16 میں سے 5 جبکہ ڈونگرپور، پرتاپ گڑھ اور سلمبر میں 3، 3 نشستیں حاصل کیں۔

    واضح رہے کہ یہ نتائج ضلع پرمکھ انتخابات میں کانگریس کی برتری کے بعد سامنے آئے ہیں، جہاں کانگریس نے 37 میں سے 24 نشستیں جیتی تھیں جبکہ بی جے پی کو 10 نشستیں ملی تھیں۔ وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما کی حکومت کے تین سال مکمل ہونے سے قبل آنے والے ان دیہی نتائج کو ریاستی سیاست میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ بارن، شری گنگا نگر، کرولی اور کوٹہ سے متعلق شیڈول کے مطابق دسمبر میں الگ مراحل طے ہیں۔

    Related Posts

    سمے رینہ نے تاریخ رقم کر دی: مسٹر بیسٹ اور کیری مناٹی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

    تعلیمی اسکینڈل بے نقاب: جعلی مارک شیٹس پر تقریباً 5 ہزار طلباء کا گیارہویں جماعت میں داخلہ، 3 ملزمان گرفتار

    آسٹریلیا کے وزٹر ویزا قوانین میں بڑا ردوبدل: ’نو فردر اسٹے‘ کی شرط لازمی قرار، ویزا ہاپنگ کا راستہ بند

    مقبول خبریں

    سمے رینہ نے تاریخ رقم کر دی: مسٹر بیسٹ اور کیری مناٹی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

    تعلیمی اسکینڈل بے نقاب: جعلی مارک شیٹس پر تقریباً 5 ہزار طلباء کا گیارہویں جماعت میں داخلہ، 3 ملزمان گرفتار

    راجستھان پنچایت سمیتی انتخابات میں کانگریس کی شاندار کامیابی، بی جے پی کو بڑا دھچکا

    آسٹریلیا کے وزٹر ویزا قوانین میں بڑا ردوبدل: ’نو فردر اسٹے‘ کی شرط لازمی قرار، ویزا ہاپنگ کا راستہ بند

    افغانستان میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر شدت 3.8 ریکارڈ

    بلاگ

    سرگودھا کا شاہین خلا کی وسعتوں میں، پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن

    شیخوپورہ: اسکول بس سے اتر کر 14 سالہ طالب علم نہر میں کیوں کودا؟

    موسمِ سرما: مہنگائی کے سائے اور غریب عوام کی مشکلات

    شیخوپورہ: اسکول بس سے اتر کر 14 سالہ طالب علم نہر میں کیوں کودا؟ ’’بچے خاموش ہیں، کیا ہم ان کی آواز سن رہے ہیں؟’’ہر خاموش بچہ مطمئن نہیں ہوتا، بعض اوقات خاموشی مدد کی پکار ہوتی ہے۔

    نوجوانوں کو تحقیق، تنقیدی سوچ اور ذمہ دارانہ ڈیجیٹل رویہ کون سکھائے گا؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.