کابل (ویب ڈیسک)
افغانستان کے مختلف علاقوں میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 117 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز 34.522 شمالی عرض البلد اور 70.636 مشرقی طول البلد پر واقع تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔


