سیالکوٹ (بیورو رپورٹ: سلیم احمد اعوان شیخو)
پولیس نے حمیر عرف بلا گینگ کو گرفتار کر لاکھوں روپے مالیت کا لوٹا ہوا مال اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ پھلورہ پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکلیں چھیننے اور دیگر قیمتی سامان چوری و لوٹنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث حمیر عرف بلا گینگ کے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او تھانہ پھلورہ سب انسپکٹر شاہزیب اسلم نے سب انسپکٹر اصغر علی اسٹنٹ سب انسپکٹر تنویر،اسسٹنٹ سب انسپکٹر عنصر علی اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر انوارالحق کے ہمراہ مخبری ہونے کی بناء پر کارروائی کرتے ہوئے بلا گینگ کے سرغنہ حمیر ولد محمد یونس رہائشی گلاں والہ سمت محسن ولد محمد اشرف رہائشی گلاں والا اور طیب ولد محمد یونس رہائشی گلاں والہ کو گرفتار کر کر لیا۔

پولیس کے مطابق بلا گینگ رات کے وقت اسلحہ کے زور پر شہریوں سے موٹر سائیکلیں، نقدی موبائل فونز چھیننے اور دیگر قیمتی سامان چوری کرنے کی وارداتیں کرتے تھے۔پولیس نے بلا گینگ کی نشاندھی گینگ کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مالِ برآمد کر لیا۔برامد شدہ مال میں نقدی 1 لاکھ روپے 3 موٹر سائیکلیں 2 موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان شامل ہے۔ وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرکے اسلحہ کے الگ مقدمات درج کر کے تفتیش کے دوران 09 مقدمات ٹریس ہوئے ہیں۔ گرفتار گینگ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ برآمد شدہ مالِ مسروقہ اور نقدی قانونی مراحل کی تکمیل کے بعد اصل مالکان کے حوالے کر دی گئی۔


