دیر بالا (ڈسٹرکٹ رپورٹر: سدیس شیخ)

ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ زاہد نواز مروت (PSP) کے احکامات کی روشنی میں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسلم نواز خان کی ہدایات پر ایس ڈی پی او سرکل دیر سٹی مشرف خان کی نگرانی میں منشیات کے خلاف آگاہی مہم اور سخت کارروائیاں جاری ہیں۔
دیر بالا پولیس کی مؤثر اور سخت کارروائیوں کے نتیجے میں دو مبینہ منشیات فروشوں — مہتاب ولد فضل حسن (سکنہ بجلی گھر، دیر) اور رحمان عرف رحمانے ولد غلام سرور (سکنہ چارسدہ، حال بجلی گھر دیر) — نے منشیات فروشی کے دھندے سے توبہ تائب ہونے کا اعلان کیا اور آئندہ اس سے دور رہ کر ایک روشن مستقبل اپنانے کا عزم ظاہر کیا۔
اس موقع پر ایس ڈی پی او سرکل دیر مشرف خان کا کہنا تھا کہ منشیات نوجوان نسل کا مستقبل اور خاندانوں کا سکون تباہ کر دیتی ہیں، اور اس لعنت کے خاتمے کے لیے پولیس اور عوام کا باہمی تعاون ناگزیر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور نوجوانوں کو اس برائی سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ منشیات فروشی میں ملوث عناصر کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔


