پسرور (بے نقاب نیوز / محمد اشفاق)
پسرور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں امیدوار برائے نائب صدر محمد اشفاق نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دیے ۔اس موقع پر سینئر بار ممبر اور ان کے استادِ محترم رانا سجاد اشرف ایڈووکیٹ کی خصوصی سرپرستی حاصل رہی، جبکہ ملک محمد ریاض ایڈووکیٹ نے بطور تجویز کنندہ اور محمد رضوان ایڈووکیٹ نے بطور تائید کنندہ اپنے فرائض سرانجام دیے۔کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کے موقع پر وکلاء کی بڑی تعداد اور دیگر ساتھی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، جنہوں نے ان کے لیے نیک خواہشات اور بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔


