Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      طبی دنیا میں بڑا انقلاب؛ پولن اور غذائی الرجی کے خلاف دنیا کی پہلی ریکومبیننٹ ویکسین ’الرجارڈا‘ کا استعمال شروع ، 30 کے بجائے صرف 5 انجیکشنز کا کورس

      ایلن مسک نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی جنگ کو خلا تک پہنچا دیا، امریکا میں اسٹار مائنڈ پروگرام منظور

      امریکہ،چینی ٹیک کمپنی ’ہواوے‘  کاروباری راز چرانے سمیت 12 میں سے 10 الزامات میں قصوروار قرار!

      خبردار، مائیکروسافٹ کا ’’کوڈ ریڈ’’ جاری

      پاکستان میں استعمال شدہ اسمارٹ فونز کی درآمدات میں 6,760 فیصد ہوشربا اضافہ؛ مقامی موبائل انڈسٹری کی بقاء خطرے میں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    قصور: دھی رانی پروگرام کے تحت 116 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

     قصور |محمد وقاص اشرف

    قصور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فلاحی پروگرام ’’دھی رانی‘‘ کے تحت اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں 116 مستحق جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ تقریب کا انعقاد ڈی پی ایس اسکول، آفیسرز کالونی قصور میں کیا گیا، جہاں نوبیاہتا جوڑوں اور ان کے اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔تقریب میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ وفاقی وزیر مملکت ملک رشید احمد خاں نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ایم این اے میاں سعد وسیم شیخ ایڈووکیٹ، اراکین صوبائی اسمبلی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔دھی رانی پروگرام کے تحت شادی کے بندھن میں بندھنے والے 116 جوڑوں میں 18 اقلیتی جوڑے بھی شامل تھے، جو بین المذاہب ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور مساوات کا خوبصورت اظہار ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے اقلیتی برادری کو بھی پروگرام میں برابر کی نمائندگی اور سہولتیں فراہم کی گئیں۔صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھی رانی پروگرام مستحق خاندانوں کی بیٹیوں کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ایک مثالی فلاحی اقدام ہے۔ حکومت پنجاب مستحق والدین کا بوجھ بانٹ کر ان کی بیٹیوں کی خوشیوں میں شریک ہو رہی ہے۔ یہ پروگرام معاشرے کے محروم طبقات کو باوقار زندگی فراہم کرنے کا عملی ذریعہ ہے۔وفاقی وزیر مملکت ملک رشید احمد خاں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیٹیوں کی خوشیوں میں شریک ہونا ریاست کی سماجی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے فلاحی اقدامات عوامی خدمت، سماجی مساوات اور کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کی بہترین مثال ہیں۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے نوبیاہتا جوڑوں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل، خوشحال ازدواجی زندگی اور کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے تقریب کے انتظامات بہترین انداز میں کیے گئے۔

     

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/11/WhatsApp-Video-2026-11-26-at-6.44.06-PM.mp4

    Related Posts

    پسرور: ایس ایچ او تھانہ بڈیانہ عرفان ڈھلو کی خصوصی کاوش، دس سالہ پرانی دشمنی صلح میں بدل گئی

    اشیا کپ رائزانگ سٹار،بڑے بے آبروہوکرنکلے،سیمی فائنل میں بھارت کوسری لنکا کے ہاتھوں عبرتناک شکست

    شیش ناگ روڈ منصوبہ گلیشیئرز کے لیے بڑا خطرہ، پروفیسر اے ایس جسروٹیہ کا انتباہ

    مقبول خبریں

    قصور: دھی رانی پروگرام کے تحت 116 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب

    اشیا کپ رائزانگ سٹار،بڑے بے آبروہوکرنکلے،سیمی فائنل میں بھارت کوسری لنکا کے ہاتھوں عبرتناک شکست

    شیش ناگ روڈ منصوبہ گلیشیئرز کے لیے بڑا خطرہ، پروفیسر اے ایس جسروٹیہ کا انتباہ

    سونا اور چاندی: قلیل مدتی دباؤ کے بعد 2027 میں بڑی بحالی کی پیش گوئیاں، عالمی اداروں کی نئی رپورٹس سامنے آ گئیں

    ممبئی اور پونے میں بم کی دھمکیوں سے ہلچل، سیکیورٹی ہائی الرٹ

    بلاگ

    سرگودھا کا شاہین خلا کی وسعتوں میں، پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن

    شیخوپورہ: اسکول بس سے اتر کر 14 سالہ طالب علم نہر میں کیوں کودا؟

    موسمِ سرما: مہنگائی کے سائے اور غریب عوام کی مشکلات

    شیخوپورہ: اسکول بس سے اتر کر 14 سالہ طالب علم نہر میں کیوں کودا؟ ’’بچے خاموش ہیں، کیا ہم ان کی آواز سن رہے ہیں؟’’ہر خاموش بچہ مطمئن نہیں ہوتا، بعض اوقات خاموشی مدد کی پکار ہوتی ہے۔

    نوجوانوں کو تحقیق، تنقیدی سوچ اور ذمہ دارانہ ڈیجیٹل رویہ کون سکھائے گا؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.