حیدرآباد (بے نقاب نیوزرپورٹ)
حیدرآباد میں بین المذاہب ہم آہنگی اور بھائی چارے کی ایک شاندار مثال سامنے آئی ہے، جہاں دو ہندو بھائیوں نے اپنے مسلمان بھائیوں کے لیے 20 ہزار مربع فٹ رقبے پر ایک عظیم الشان مسجد تعمیر کر دی ۔
حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے دو ہندو بھائیوں نے خیرسگالی اور محبت کے جذبے کے تحت 20 ہزار مربع فٹ پر محیط کشادہ مسجد بنوائی ہے، جس میں بیک وقت سینکڑوں نمازیوں کے نماز ادا کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ مسجد کی تعمیر میں کشادگی، خوبصورت ڈیزائن اور نمازیوں کے لیے تمام ضروری سہولیات کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔
مقامی شہریوں، علمائے کرام اور سماجی حلقوں نے اس اقدام کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمل سندھ کی صدیوں پرانی رواداری، امن اور باہمی احترام کی روایات کا عملی مظہر ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ایسے مثبت اقدامات سے معاشرے میں اتحاد، محبت اور یکجہتی کو مزید فروغ ملے گا۔


