گوہاٹی :بھارتی کی ریاست آسام میں منی بس اور ٹرک کے درمیان ہولناک تصادم کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے، حادثے کا شکار منی بس میں زیادہ تر کالج کے طالب علم سوار تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ ریاست آسام میں قاضیگار کے قریب پیش آیا، جہاں منی بس اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے۔
At least 25 people were killed & several others injured after truck collided with minibus #Rongajan near Kaziranga #Assam’s Golaghat district.minibus was travelling from #Bokakhat to #Nagaon when accident occurred. Rescue teams shifted the injured to Kohora Model Hospital https://t.co/bJLRdPdbR1
— DD News Meghalaya (@ddnewsshillong) November 14, 2026
حادثے کے وقت منی بس میں بڑی تعداد میں کالج کے طالب علم موجود تھے، جو کلاسز ختم ہونے کے بعد اپنے گھروں کو واپس جا رہے تھے۔
پولیس حکام کے مطابق منی بس گولاگھاٹ سے ناگاؤں کی جانب جا رہی تھی، جبکہ ٹرک آسام کی طرف رواں دواں تھا کہ دونوں گاڑیوں کے درمیان تصادم ہوگیا۔
حادثے میں زخمی ہونے والے 20 افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔
حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، تاہم فوری طور پر حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

