Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آؤٹ لک اور کوپائلٹ سمیت مائیکروسافٹ کی سروسز 24 گھنٹے کے تعطل کے بعد مکمل بحال

      چین کے جدید ترین GJ-11 اسٹیلتھ حملہ آور ڈرون کی نئی  تفصیلات سامنے آگئیں

      اینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ مستعفی، ٹم کک بہترین متبادل ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

      مائیکروسافٹ کی سروسز 11 گھنٹے سےڈاؤن، کب ٹھیک ہوں گی?

      907 ڈالر کی ’جادوئی ٹِکلی‘ یا صدی کا سب سے بڑا طبی فراڈ؟بھارتی ارب پتی کی ڈیوائس ’ٹیمپل‘ پر سنگین سوالات

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    8گھنٹوں کی معطلی کے بعد بالآخر امریکا میں فضائی آپریشن بحال، لاکھوں مسافر دربدر، وجہ سامنے آگئی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن ڈی سی :امریکا میں فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے جمعے کی رات ملک بھر میں نافذ گراؤنڈ اسٹاپ ختم کرتے ہوئے پروازوں کی روانگی کی اجازت دے دی، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ فضائی آپریشن معمول پر آنے میں وقت لگے گا کیونکہ متعدد طیارے اور عملے اپنے مقررہ مقامات سے دور ہیں۔
    غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق جمعے کی سہ پہر ایف اے اے نے پورے امریکا میں تمام پروازوں کی روانگی عارضی طور پر معطل کر دی تھی، جس کے نتیجے میں سینکڑوں پروازیں دوسری جگہوں کی جانب موڑ دی گئیں اور ہزاروں مسافروں کے سفری منصوبے متاثر ہوئے۔ حکام نے اس غیر معمولی اقدام کی وجہ ریجنل ایئر ٹریفک کنٹرول مراکز میں مواصلاتی مسائل کو قرار دیا۔
    امریکی وزیر برائے داخلی سلامتی مارک وین مولن نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کو بتایا کہ پرانے ایئر ٹریفک کنٹرول نظام میں نئی ٹیکنالوجی شامل کیے جانے کے باعث نظام پر غیر معمولی دباؤ پڑا اور مواصلاتی نظام متاثر ہوا۔
    یہ جنوری 2023 کے بعد امریکا میں پہلا ملک گیر گراؤنڈ سٹاپ تھا۔ اس سے قبل ایک اہم ایف اے اے کمپیوٹر نظام کی خرابی کے باعث تمام پروازیں عارضی طور پر روک دی گئی تھیں۔ 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد یہ دوسری بار ہے کہ امریکا بھر میں اس نوعیت کی وسیع پابندی عائد کی گئی۔
    حکام نے کہا کہ اب تک ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ یہ مسئلہ سائبر حملے کا نتیجہ تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خرابی کا تعلق کسی تکنیکی یا میکانکی مسئلے سے معلوم ہوتا ہے۔
    مارک وین مولن نے کہا کہ ’اس وقت کسی بدنیتی پر مبنی کارروائی یا سائبر حملے کے شواہد نہیں ملے۔ صورتحال بظاہر تکنیکی نوعیت کی ہے، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔‘
    ایوی ایشن ڈیٹا کمپنی سیریم کے مطابق اس مسئلے کی وجہ سے کم از کم 827 پروازوں کا رخ موڑنا پڑا۔ ان میں سے 670 پروازیں واپس اپنے روانگی والے ہوائی اڈوں پر لوٹ آئیں جبکہ 157 پروازوں کو متبادل ہوائی اڈوں کی جانب بھیجا گیا۔
    واشنگٹن ڈلس، لاس اینجلس انٹرنیشنل، سنسناٹی/ناردرن کینٹکی اور نیش وِل انٹرنیشنل ایئرپورٹس ان مقامات میں شامل تھے جہاں بڑی تعداد میں پروازوں کا رخ موڑا گیا۔
    ماہرین کے مطابق شام چار بجے کے بعد امریکا بھر سے تقریباً 11 ہزار پروازوں نے روانہ ہونا تھا جن میں 15 لاکھ سے زیادہ مسافر سفر کرنے والے تھے، جس کے باعث تاخیر اور منسوخیوں کی بڑی لہر پیدا ہوئی۔
    شکاگو اوہیئر ایئرپورٹ پر مسافروں کو اس وقت صورتحال کا علم ہوا جب روانگی کی سکرینوں پر تقریباً تمام پروازیں تاخیر کا شکار دکھائی دیں۔ متعدد مسافر ہوٹل بک کرنے یا متبادل سفری منصوبے بنانے پر مجبور ہو گئے۔
    27 سالہ سافٹ ویئر انجینیئر ایمبر میک کوئلکن، جو نیویارک میں لیگ آف لیجنڈز ورلڈ فائنل دیکھنے جا رہی تھیں، نے کہا کہ انہیں سفر سے متعلق معلومات نہ ملنے پر شدید مایوسی ہوئی۔
    اسی طرح انڈیانا سے ڈینور جانے والے آسٹن کرٹس اور ان کی اہلیہ کو دورانِ سفر طیارے سے واپس اترنے کی ہدایت دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ سامان اتارا جاتا دیکھ کر اندازہ ہو گیا تھا کہ تاخیر معمولی نہیں ہو گی۔
    ملک گیر گراؤنڈ سٹاپ کے اثرات صرف مسافر پروازوں تک محدود نہیں رہے۔ این بی اے، این ایچ ایل اور یونیورسٹیوں کی کھیلوں کی ٹیمیں بھی مختلف شہروں میں پھنس گئیں، جبکہ کارگو پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔
    فریٹ کمپنی فیڈ ایکس، جو دنیا کی سب سے بڑی کارگو ایئرلائن سمجھی جاتی ہے، نے کہا کہ اس نے سروسز میں خلل کم سے کم رکھنے کے لیے متبادل منصوبے فعال کرنے کی تیاریاں کر لی ہیں۔
    ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا کے ایئر ٹریفک کنٹرول نظام کا بڑا حصہ اب بھی پرانی ٹیکنالوجی پر انحصار کرتا ہے۔ گزشتہ برس کانگریس نے اس نظام کی اپ گریڈیشن کے لیے 12.5 ارب ڈالر کی منظوری دی تھی، جس کے تحت پرانی تانبے کی تاروں کو فائبر آپٹک نیٹ ورک سے تبدیل کیا جا رہا ہے اور پرانے ریڈیو سسٹمز کو جدید بنایا جا رہا ہے۔
    تاہم امریکی وزیر ٹرانسپورٹ شان ڈفی کے مطابق اس منصوبے کی تکمیل کے لیے مزید 30 ارب ڈالر درکار ہوں گے اور انتظامیہ اس حوالے سے کانگریس کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
    ہوا بازی کے ماہر اور سابق یونائیٹڈ ایئرلائنز پائلٹ سٹیو ارویو نے کہا کہ اگر کنٹرولرز اور طیاروں کے درمیان محفوظ مواصلات برقرار نہ رہ سکیں تو سب سے محفوظ فیصلہ یہی ہوتا ہے کہ جہازوں کو زمین پر ہی روکے رکھا جائے۔
    ان کے مطابق جمعے کا گراؤنڈ سٹاپ 11 ستمبر کے بعد لگائی گئی پابندی سے مختلف تھا کیونکہ اس بار پروازوں کو فوری لینڈنگ کا حکم نہیں دیا گیا بلکہ صرف نئی روانگیوں کو روکا گیا تھا تاکہ فضائی نظام محفوظ طریقے سے چلتا رہے۔

    Related Posts

    آسام میں وین کا ٹرک سے تصادم، 26 ہلاک، اکثریت طلبا کی تھی

    امریکا میں آئل ٹینکر ٹکرانے سے پرتعیش کروزشپ غرق، ڈوبنے والے مسافروں کو بچا لیاگیا

    آؤٹ لک اور کوپائلٹ سمیت مائیکروسافٹ کی سروسز 24 گھنٹے کے تعطل کے بعد مکمل بحال

    مقبول خبریں

    آسام میں وین کا ٹرک سے تصادم، 26 ہلاک، اکثریت طلبا کی تھی

    امریکا میں آئل ٹینکر ٹکرانے سے پرتعیش کروزشپ غرق، ڈوبنے والے مسافروں کو بچا لیاگیا

    8گھنٹوں کی معطلی کے بعد بالآخر امریکا میں فضائی آپریشن بحال، لاکھوں مسافر دربدر، وجہ سامنے آگئی

    آؤٹ لک اور کوپائلٹ سمیت مائیکروسافٹ کی سروسز 24 گھنٹے کے تعطل کے بعد مکمل بحال

    14 نومبر  کا زائچہ: ہفتے کے روز آپ کی قسمت کے ستارے کیا کہتے ہیں؟ 

    بلاگ

    قومی تعمیر و ترقی میں کسانوں کے کردار کی اہمیت

    بھارت کے اندر 181 کلومیٹر پر موت کا وہ لمحہ جس نے پاکستان کی شبیہہ بدل کر رکھ دی

    چین میں کششِ ثقل پر مبنی انوکھا بجلی گھر تیار

    مہمان پرندوں کا قتلِ عام اور ہماری نام نہاد مہمان نوازی!

    ضلع صوابی: امن و خوشحالی کی روایات کو درپیش چیلنجز اور ہماری اجتماعی ذمہ داری

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.