پشاور۔انورزیب خان
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ’صوبے میں امن کے قیام کے لیے انٹیلیجنس کے بنیاد آپریشن کرنے پڑیں گے اور ہم اس کی ذمہ داری لیں گے۔‘خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے اتوار کو کہا کہ صوبے میں امن کے لیے خفیہ معلومات پر آپریشنز کرنے پڑیں گے اور ’پالیسی جلال آباد، قندھار یا کابل کی بجائے اسلام آباد سے آئے گی۔‘گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اتوار کو پشاور میں مشیر داخلہ و قبائلی علاقہ جات اور سیکریٹری داخلہ کے ہمراہ سکیورٹی پر پریس کانفرنس کی۔وفاقی حکومت نے 11 اکتوبر کو خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ کیا تھا، جسے پی ٹی آئی نے ’غیر آئینی‘ قرار دیا تھا۔اس حوالے سے وفاقی حکومت کا موقف تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ’دہشت گردی‘ کے خلاف خاطرخواہ اقدامات نہیں کیے جو صوبے میں گورنر راج یا ایمرجنسی نافذ کرنے کی بڑی وجہ بنی۔


