Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام کی متنازع پالیسی پر یو ٹرن لے لیا، فیصلہ واپس

      شوگر کےخاتمے کا علاج، بجلی سےانسولین کنٹرول کرنیوالی ڈیوائس ایجاد

      چین کی الیکٹرک گاڑی نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا؛ رفتار 503 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کر گئی

      ناسا کی 22 سالہ خلائی دوربین کا زمین کی فضا میں داخل ہونے پرکیا بنا

      واٹس ایپ صارفین کیلئے جادو کا چراغ بن گیا، بڑی سہولت متعارف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بھریہ سٹی: پی پی ایچ آئی سینٹر میں مبینہ طبی غفلت، ڈلیوری کے دوران خاتون اور نومولود بچہ جاں بحق

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بھریہ سٹی— رپورٹر: مجاہد علی مغل 

     

    گاؤں بیگ محمد پنہور میں قائم پی پی ایچ آئی (PPHI) سینٹر پر مبینہ طبی غفلت کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔ مقامی لوگوں اور ورثاء کے مطابق، کچھ ہی عرصے کے دوران یہاں ڈلیوری کے دوران تین خواتین اپنے معصوم بچوں سمیت جاں بحق ہو چکی ہیں، جس کے باعث کئی گھر اجڑ گئے اور نومولود بچے ماں کی ممتا سے محروم ہو گئے ہیں۔

     متاثرہ ورثاء کے مطابق، چار روز قبل سلماں سولنگی نامی خاتون حمل کے دوران معمول کے چیک اپ کے لیے پی پی ایچ آئی سینٹر بیگ محمد پنہور پہنچی تھی۔ وہاں موجود مڈوائف سیما وسطڑو نے مبینہ طور پر زبردستی ڈلیوری کرانے کا کہا۔ورثاء کا کہنا ہے کہ سلماں کی والدہ نے واضح کیا تھا کہ وہ صرف چیک اپ کے لیے آئی ہیں، تاہم مبینہ طور پر شوہر اور والدہ کی اجازت یا رضا مندی کے بغیر ڈلیوری کا عمل شروع کیا گیا۔ اگرچہ سلماں کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، لیکن چند ہی منٹوں بعد وہ معصوم بچہ جاں بحق ہو گیا۔ ورثاء نے شدید الزام عائد کیا ہے کہ اس نازک حالت کے باوجود سلماں کو چند گھنٹے بھی اسپتال میں زیرِ علاج رکھنے کی زحمت گوارا نہیں کی گئی، بلکہ اسے حالتِ غیر میں موٹر سائیکل پر بٹھا کر گھر روانہ کر دیا گیا۔ راستے میں زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے سلماں بھی دم توڑ گئی۔  اس اندوہناک واقعے کے بعد پورے علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور گھر میں کہرام مچا ہوا ہے۔ متاثرہ خاندان اور علاقہ مکینوں نے حکومتِ سندھ اور اعلیٰ طبی حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور غفلت کے مرتکب عملے کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ اس قسم کے انسانی جانوں سے کھیلنے کے واقعات کا سدباب ہو سکے۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/11/WhatsApp-Video-2026-11-08-at-3.11.25-PM.mp4

    Related Posts

    خوشاب کے قابلِ فخر سپوت ملک سنوید کلو نے برطانیہ سے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کر لی

    اب پالیسی جلال آباد، قندھار یا کابل سے نہیں اسلام آباد سے آئے گی: گورنر خیبرپختوخوا

      وہاڑی روڈ پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، اہلیہ زخمی

    مقبول خبریں

    اب پالیسی جلال آباد، قندھار یا کابل سے نہیں اسلام آباد سے آئے گی: گورنر خیبرپختوخوا

    بھریہ سٹی: پی پی ایچ آئی سینٹر میں مبینہ طبی غفلت، ڈلیوری کے دوران خاتون اور نومولود بچہ جاں بحق

      وہاڑی روڈ پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، اہلیہ زخمی

    سرگودھا میں ترقیاتی سفر کا آغاز: آرا مارکیٹ اور پرانی سبزی منڈی سڑک کی تعمیر کا افتتاح

    سانگھڑ: 9 کروڑ روپے کی لاگت سے بنا جدید ماڈل اسکول 9 سال بعد بھی ویران، عمارت تباہی کے دہانے پر

    بلاگ

    دیوالی: روشنی، خوشیوں، محبت اور امید کا عظیم تہوار

    ’’پولیس کی دنیا کے تین دلچسپ منظرنامے، انسانی ہمدردی، جھپیاں پپیاں اور اہم عہدے کی جنگ’’

    پیلو وینس کا جسرا خاندان؛ علم و طب کے میدان میں 27 ڈاکٹرز کی روشن مثال

    ’’عمران خان کی نئی ڈائریکشن’’ میاں حبیب کاکالم

    محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی؛ ایک مزدور کے بیٹے نے ڈاکٹر بن کر تاریخ رقم کر دی

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.