سیالکوٹ (بیورو رپورٹ – سلیم احمد اعوان شیخو)
سیالکوٹ میں پولیس حکام کی جانب سے محکمانہ امور کو مزید بہتر بنانے کے لیے پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سیالکوٹ، کیپٹن (ر) دوست محمد کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مندرجہ ذیل افسران کے تبادلے اور نئی تعیناتیاں عمل میں لائی گئی ہیں:سب انسپکٹر محمد شہباز: پولیس لائنز سے تبدیل کرکے ایس ایچ او تھانہ نیکاپورہ تعینات کر دیا گیا ہے۔انسپکٹر جہانزیب احمد خان: تھانہ نیکاپورہ سے تبدیل کرکے ایس ایچ او تھانہ حاجی پورہ تعینات کیے گئے ہیں۔سب انسپکٹر کاشف علی: تھانہ حاجی پورہ سے تبدیل کرکے ایس ایچ او تھانہ مرادپور تعینات کیے گئے ہیں۔انسپکٹر وقاص اکبر: ایس ایچ او تھانہ مرادپور کے عہدے سے تبدیل کرکے پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔انسپکٹر جمشید احمد ورک: انچارج جوڈیشل حوالات پسرور سے تبدیل کرکے ایس ایچ او تھانہ بمبانوالہ تعینات کر دیے گئے ہیں۔انسپکٹر سید نجم الحسن: تھانہ بمبانوالہ سے تبدیل کرکے انچارج جوڈیشل حوالات پسرور کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ان تمام تبادلوں اور نئی تعیناتیوں کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔


