Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک نے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے لیے نیا "سپر ایجنٹ” متعارف کرا دیا

      ریڈ جائنٹ ستاروں کی ہولناک تباہی سے بچ جانے والے تین انوکھے سیارے دریافت

      روبوٹ کتوں کو سیر کروائیں، ہزاروں کمائیں: مستقبل کی انوکھی نوکری

      اے یو اسمال فائنانس اور وجئے سیلس پر بڑا سائبر حملہ، کروڑوں صارفین کا ڈیٹا خطرے میں

      پاکستان کا ایک اور اعزاز "NUST” کے 45 محققین دنیا کے ممتاز ترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    کمشنر سرگودھا ڈویژن کا خوشاب کا دورہ: صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی، ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) — کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کے ہمراہ جوہرآباد مظفرگڑھ روڈ پر واقع چک نمبر 14/53 ایم بی ماڈل ویلج کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے "ستھرا پنجاب پروگرام” کے تحت صفائی ستھرائی کے انتظامات، ویسٹ مینجمنٹ اور عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

    دورے کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز ذریاب ساجد اور تحصیل منیجر علی شہریار نے کمشنر کو بریفنگ دی۔ صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر حافظ شوکت علی نے متعلقہ تحصیل منیجر کی سخت سرزنش کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ خوشاب شہر کی مرکزی شاہراہوں، گلی محلوں، اور ماڈل ویلجز میں گھر گھر سے کوڑا کرکٹ کی بروقت کلیکشن اور تلفی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ضلع کی چاروں تحصیلوں میں صفائی کے نظام کو مؤثر بنانے اور مقررہ اہداف کا سو فیصد حصول لازمی قرار دیا۔

    کمشنر سرگودھا ڈویژن نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ "ستھرا پنجاب پروگرام” وزیراعلیٰ پنجاب کا ایک فلاحی منصوبہ ہے، جس پر عملدرآمد میں کسی قسم کی سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

    بعد ازاں، کمشنر حافظ شوکت علی نے سرکٹ ہاؤس، ڈی پی ایس روڈ (بالمقابل وائلڈ لائف پارک جوہرآباد) اور محلہ اعظم آباد میں شوالہ ڈرین کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں، تعمیراتی کاموں اور شوالہ ڈرین کی حفاظتی دیواروں و ڈی سلٹنگ کے کام کا جائزہ لیا گیا۔ ایکسیئن ہائی وے اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام نے ترقیاتی امور پر بریفنگ دی۔

    کمشنر سرگودھا ڈویژن نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں اور تعمیراتی میٹریل کے معیار، کوالٹی اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ دورے کے وقت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز ذریاب ساجد، اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اُمت السلام سمیت محکمہ ہائی وے اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

    Related Posts

    سیالکوٹ: پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری، متعدد ایس ایچ اوز تبدیل

    سابق سینیٹر ڈاکٹر مشتاق احمد کو بڑا صدمہ

    اسلام آباد ہائیکورٹ سے ٹک ٹاکر پتلو کو بڑا ریلیف مل گیا

    مقبول خبریں

    سیالکوٹ: پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری، متعدد ایس ایچ اوز تبدیل

    سابق سینیٹر ڈاکٹر مشتاق احمد کو بڑا صدمہ

    کمشنر سرگودھا ڈویژن کا خوشاب کا دورہ: صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی، ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد ہائیکورٹ سے ٹک ٹاکر پتلو کو بڑا ریلیف مل گیا

    افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مسلح مزاحمت میں اضافہ، اکتوبر میں 82 حملے، 122 اہلکار ہلاک، لانگ وار جرنل کی رپورٹ

    بلاگ

    محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی؛ ایک مزدور کے بیٹے نے ڈاکٹر بن کر تاریخ رقم کر دی

    پی کے کلانی: غربت سے جدوجہد تک، ہنر، خودداری اور عزم کی ایک ناقابلِ فراموش داستان

    مذہبی اصولوں کے دعوے سے سیاسی مفاہمت تک

    مسٹر پتلو کی شادی یا عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کا تماشا؟

    ’’گزرے کل سے آگے ماضی کے افسوس سے نکل کر حال کو جینے اور مستقبل کے خوف سے آزاد ہونے کا نام زندگی’’

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.