وفاقی آئینی عدالت میں چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بینچ نے ٹک ٹاکر و معروف ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی، جہاں وکیل کی جانب سے درخواست واپس لیے جانے پر عدالت نے کیس نمٹا دیا۔
یہ بھی پڑھیں :
"22 بینک اکاؤنٹس اور 25 ارب کی منی لانڈرنگ: ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے خلاف تحقیقات جاری رکھنے کا حکم،
واضح رہے کہ ایف آئی اے نے ڈاکٹر فضیلہ عباسی (جو اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن ہیں) کے خلاف 22 بینک اکاؤنٹس میں ڈھائی ارب روپے کے ٹرن اوور اور امریکہ و دبئی رقوم کی مبینہ منتقلی پر منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کی تھیں۔ اس سے قبل مارچ 2026 میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کو قانونی طریقہ کار کے خلاف قرار دیا تھا، تاہم فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت شفاف تحقیقات جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔
وفاقی آئینی عدالت: فضیلہ عباسی منی لانڈرنگ کیس میں درخواست واپس لینے پر نمٹا دی گئی

