وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے یقین دہانی کرائی ہے کہ قطر سے گیس کی درآمد کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور آنے والے سردیوں کے مہینوں یعنی دسمبر اور جنوری کے دوران ملک میں گیس کی وافر سپلائی بلا تعطل جاری رہے گی۔
لاہور میں ایک نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ اس وقت آبنائے ہرمز کی صورتحال کافی غیر یقینی کا شکار ہے، جس کے باعث عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمتوں پر براہِ راست منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ تاہم انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران اس چیلنجنگ صورتحال کا نہایت کامیابی اور تدبر کے ساتھ مقابلہ کیا ہے، اور ہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مکمل شفاف طریقے سے مقرر کر رہے ہیں۔
وزیرِ پیٹرولیم کا مزید کہنا تھا کہ حکومت غریب اور پسماندہ طبقے کے لیے ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، اسی لیے مستحق افراد کو سبسڈی والا پیٹرول فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر دہرایا کہ قطر کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے تحت گیس کی ترسیل جاری ہے اور دسمبر اور جنوری میں صارفین کو گیس کی فراہمی میں کسی قسم کی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔
ایل پی جی کے حوالے سے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے خوشخبری سنا دی

