میاں چنوں:رپورٹ: عاصم کمال، بینقاب نیوز
یومِ سیاہ کے موقع پر میاں چنوں میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں نے کی، جو میونسپل کمیٹی سے شروع ہو کر مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی ٹی چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی فوج کے خلاف شدید نعرے درج تھے۔ شرکاء نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی اور مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت میں بھرپور آواز بلند کی اور ان کے ساتھ عزمِ یکجہتی کا اعادہ کیا۔


