قاضی احمد (رپورٹ: سائين بخش لاکھو):
گورنمنٹ ڈگری کالج قاضی احمد میں 27 اکتوبر ‘یومِ سیاہ کشمیر’ کے موقع پر پرنسپل ڈاکٹر اصغر علی مجیدانو کی قیادت میں کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں کالج کے اساتذہ، طلبہ اور عملے نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کا آغاز کشمیری عوام سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے سے کیا گیا۔ اس کے بعد کشمیریوں پر بھارت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم اور مبینہ بربریت کے خلاف کالج سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء (اساتذہ اور طلبہ) نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت میں پرزور آواز بلند کی۔اس موقع پر مقررین نے مسئلہ کشمیر کی اہمیت، کشمیری عوام کے بنیادی حقوق اور ان کی منصفانہ جدوجہد کے حوالے سے نوجوان نسل میں شعور اجاجر کرنے پر زور دیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ تقریب کے اختتام پر عالمی برادری سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل اور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا عملی کردار ادا کرے۔اس سرگرمی کا بنیادی مقصد کشمیری عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرنا، بھارتی ریاستی دہشتگردی کے خلاف آواز اٹھانا اور عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنا تھا۔

