خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و ایم این اے انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور نے ڈیرہ گوندل والا پر بجلی کی فراہمی کی سکیم کا افتتاح کردیا جبکہ بوڑانہ والا کے دورے کے موقع پر ڈیرہ ملک نورزمان بوڑانہ پر ان کے بیٹے ملک محمد خلیل بوڑانہ کے مطالبے پر سیوریج کی فراہمی اور نواحی ڈیرہ جات پر بجلی کی فراہمی کا بھی وعدہ کیا۔ اہلیان علاقہ نے مطالبے کی منظوری پر ان کا دل کی گہرائیوں سےشکریہ ادا کیا۔ مقامی لوگوں نے ان سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ بوڑانہ والا تاماڑی سڑک کا جو حصہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اس کی جلد مرمت بھی کرائ جانے۔


