Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ’’کام رکے نہ کاروبار’’ ویو نے طاقتور ترین بیٹری والا فون Y32 متعارف کرا دیا

      روایتی جنگ کا دور ختم: سافٹ ویئر اور مصنوعی ذہانت نے تاریخ بدل دی

      NCCIA کا چھاپہ ، فحش کارٹون فلمیں بنانے اور بیرون ملک ڈسٹری بیوٹ کرنیوالا گروہ پکڑا گیا، 42 گرفتار،12 بچے بازیاب

      وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت طلبہ میں 5 لاکھ کروم بکس تقسیم کرنے کا اعلان، جانئے درخواست کا طریقہ کار

      کیا انٹرنیٹ کا 70 فیصد حصہ خطرے میں ہے؟ پی ایچ پی (PHP) کی سنگین سیکیورٹی خامی نے عالمی سطح پر ہلچل مچا دی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سیالکوٹ چیمبر میں پنک سالٹ فنانسنگ سکیم پر سیمینار، کاروباری حضرات کے لیے 5 کروڑ تک بلا سود قرضوں کا اعلان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)

    سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں "وزیر اعلیٰ پنجاب پنک سالٹ ویلیو ایڈیشن فنانسنگ سکیم” کے حوالے سے ایک اہم سیمینار منعقد ہوا۔ تقریب میں سیکرٹری معدنیات پنجاب پرویز اقبال بٹ، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد اویس مشتاق، اور ڈائریکٹر جنرل معدنیات فاروق رشید نے خصوصی شرکت کی، جبکہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے نائب صدر جہانگیر رشید کی قیادت میں کاروباری برادری کے نمائندوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری معدنیات پرویز اقبال بٹ نے سکیم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ اس سکیم کے تحت کاروباری افراد کو 50 لاکھ روپے سے 5 کروڑ روپے تک کے بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قرضے کے حصول کے لیے درخواست جمع کرانے اور اس کی منظوری کا پورا عمل آن لائن رکھا گیا ہے، اور درخواست منظور ہونے کے بعد صرف تین ہفتوں کے اندر قرضہ فراہم کر دیا جائے گا۔پرویز اقبال بٹ کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کی کاروباری برادری برآمدات کے شعبے میں اپنے وسیع تجربے اور مہارت کی بدولت پنک سالٹ کی ویلیو ایڈیشن اور پراسیسنگ میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔ حکومتِ پنجاب نے پنک سالٹ کو خام حالت میں برآمد کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے تاکہ ویلیو ایڈیشن کے ذریعے ملکی برآمدات میں اضافہ اور قیمتی زرِ مبادلہ کمایا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ پنک سالٹ پراسیسنگ کے کاروبار میں 46 فیصد تک منافع کی گنجائش موجود ہے، اور اس شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والے تمام کاروباری افراد کو جدید تقاضوں کے مطابق کاروبار شروع کرنے اور اسے بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچانے کے لیے ہر مرحلے پر مکمل تکنیکی معاونت فراہم کی جائے گی۔  اس سکیم کا بنیادی مقصد 200 سے زائد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) کو پنک سالٹ کی پراسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن سے منسلک کرنا ہے، جس سے نہ صرف کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔سیمینار کے آخر میں سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا جس میں کاروباری برادری نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور قرضوں کے حصول، آن لائن درخواستوں، تکنیکی معاونت اور پنک سالٹ پراسیسنگ سے متعلق سوالات پوچھ جن کے متعلق حکام نے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔

    Related Posts

    جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ہڑتالی طلباء کو سابق طلباء کی غیر مشروط حمایت، انتظامیہ کا نوٹس مسترد

    نیتن یاہو الیکشن سے قبل ایران پر حملے کیلیے بے چین؛ ٹرمپ نے انکار کر دیا؛ سی این این

    ضلع سانگھڑ میں پولیس کے 5 سنسنی خیز مقابلے؛ 4 خطرناک موٹر سائیکل اسنیچرز اور رہزن زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد

    مقبول خبریں

    جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ہڑتالی طلباء کو سابق طلباء کی غیر مشروط حمایت، انتظامیہ کا نوٹس مسترد

    نیتن یاہو الیکشن سے قبل ایران پر حملے کیلیے بے چین؛ ٹرمپ نے انکار کر دیا؛ سی این این

    ضلع سانگھڑ میں پولیس کے 5 سنسنی خیز مقابلے؛ 4 خطرناک موٹر سائیکل اسنیچرز اور رہزن زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد

    اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں انسانیت کیخلاف جرائم اور جنگی جرائم کا ارتکاب کیا: اقوام متحدہ کی رپورٹ

    میاں چنوں: موسیٰ ورک روڈ پر سڑک کی خستہ حالی اور غیر متوازن حالت، مکئی سے بھرا بیڈفورڈ ڈالا الٹ گیا

    بلاگ

    درگاہ حضرت سچل سرمستؒ

     فصلی بٹیروں سے بچیے!

    ’’​پولیس افسر سے سوال کرنے کی سزا!’’ میاں حبیب کا کالم

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    اٹارنی جنرل آف پاکستان  کی طرف سے ماہر تعلیم شمس الضحیٰ کو بیسٹ پرفارمنس سرٹیفیکیٹ پیش

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.