تمل ناڈو حکومت نے ریاست کے کسانوں کو زراعت کے شعبے میں بڑی راحت دیتے ہوئے رواں مالی سال کے دوران 50,000 مفت زرعی بجلی کنکشنز فراہم کرنے کے فیصلے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے حکومت کی جانب سے باضابطہ احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق اس منصوبے پر عمل درآمد کے لیے تمل ناڈو پاور جنریشن اینڈ ڈسری بوشن کارپوریشن (TNPDCL) کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اس اقدام پر تنصیبa (Installtion) کی مد میں تقریباً 750 کروڑ روپے کے غیر جاری اخراجات برداشت کیے جائیں گے، جبکہ حکومت اس نئے نظام کے لیے کھپت کے مستقل اخراجات (Recurring Subsidy) کی مد میں بھی کروڑوں روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔ریاست میں آبپاشی کے نظام کو بہتر بنانے اور کسانوں کے پیداواری اخراجات کو کم کرنے کے لیے اس فیصلے کو ایک سنگِ میل کی حیثیت حاصل ہے۔ حکومت کے اس اقدام سے کسانوں کو اپنے ٹیوب ویلز اور زرعی کنویں چلانے میں بڑی آسانی ہوگی۔

