لاہور (خصوصی رپورٹ): لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے معروف شخصیت رجب بٹ کی استعمال کردہ لینڈ کروزر گاڑی کو جعلی اور غیر قانونی نمبر پلیٹ پر چلانے کے الزام میں تحویل میں لے کر تھانے بند کر دی ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق سندر پولیس نے این ایف سی پل کے قریب ناکہ بندی اور چیکنگ کے دوران ایک مشکوک لگژری لینڈ کروزر کو روکا جس پر
غیر نمونہ اور جعلی نمبر پلیٹ نصب پائی گئی۔ گاڑی کے ڈرائیور موسیٰ خان سے جب نمبر پلیٹ سے متعلق دستاویزات طلب کی گئیں تو وہ کوئی بھی تسلی بخش جواب دینے سے قاصر رہے۔
پولیس نے فوری طور پر ضابطے کی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گاڑی کو ضبط کر کے تھانے منتقل کر دیا ہے اور ڈرائیور کے خلاف باضابطہ مقدمہ درج کر کے مزید قانونی تفتیش شروع کر دی ہے۔
رجب بٹ کی لینڈ کروزر تھانے بند، ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج ، وجہ کیا بنی?

