Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      5سالہ آٹو پالیسی منظور: الیکٹرک گاڑیاں مزید سستی ،شہریوں کی موجیں لگ گئیں

      مریخ کے رازوں سے پردہ اٹھانے کا وقت آ گیا: جاپانی خلائی مشن خلا میں روانہ!

      بچوں کے لیے خطرے کی گھنٹی! ناروے کا دنیا کا سب سے بڑا اور سخت قدم؛ سوشل میڈیا کے بعد گیمز پر بھی مکمل پابندی کی تیاری

      اسپیشل آپریشن کمانڈوز کیلئے اسرائیل کی نئی ملٹری وہیکل ‘اسٹارمر’ متعارف ، حیران کن خوبیاں

      ایلون مسک کا تاریخی اعلان: امریکی بچوں کیلئے 10 ارب ڈالر سے زائد کا تحفہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    صوبائی وزیر محنت محمد منشاء اللہ بٹ سے سیالکوٹ چیمبر کی ملاقات، محنت کشوں کی فلاح و بہبود پر تفصیلی تبادلہ خیال

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سیالکوٹ (بیورو رپورٹ: سلیم احمد اعوان شیخو) 

    صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ سے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے صدر خاور حسین اور دیگر عہدیداران نے ان کے دفتر میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سیالکوٹ کے صنعتی و کاروباری شعبے سے متعلق امور، محنت کشوں کی فلاح و بہبود اور صنعتی کارکنوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر محمد منشاء اللہ بٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز کی صحت، فلاح و بہبود اور سماجی تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صنعتی کارکن ملکی معیشت اور پیداواری سرگرمیوں میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے انہیں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ اور ان کے معیارِ زندگی کو بلند کرنے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اور محکمہ محنت کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دے کر صنعتی کارکنوں کی فلاحی اسکیموں کو زیادہ مؤثر بنایا جائے گا۔ملاقات کے دوران سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے صدر خاور حسین نے موبائل سوشل سیکیورٹی ہیلتھ سروسز کے آغاز کو انتہائی خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام صنعتی کارکنوں کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کرنے میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موبائل ہیلتھ سروسز کے ذریعے محنت کش طبقے کو صحت کی سہولیات تک رسائی میں بڑی آسانی ہوگی، جو کہ کارکنوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک بہترین قدم ہے۔ملاقات کے آخر میں اس امر پر مکمل اتفاق کیا گیا کہ صنعتی شعبے اور متعلقہ سرکاری اداروں کے درمیان قریبی رابطہ اور تعاون محنت کشوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کے بروقت حل میں معاون ثابت ہوگا۔

    Related Posts

    ’’مکہ الائنس کے بعد معاہدہ بدر’’:پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا معاہدہ

    مسلسل دوسرے روز سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی

    سیالکوٹ: ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، گوہد پور اور نواں پنڈ میں دو غیر قانونی پٹرول پمپس سربمہر

    مقبول خبریں

    ’’مکہ الائنس کے بعد معاہدہ بدر’’:پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا معاہدہ

    صوبائی وزیر محنت محمد منشاء اللہ بٹ سے سیالکوٹ چیمبر کی ملاقات، محنت کشوں کی فلاح و بہبود پر تفصیلی تبادلہ خیال

    مسلسل دوسرے روز سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی

    سانگھڑ : خوفناک آتشزدگی سے کوہلی برادری کے گھر جل کر خاکستر، متاثرین کھلے آسمان تلے بے یار و مددگار!

    سیالکوٹ: نشے کے عادی نوجوان کی پولیس پر فائرنگ، کانسٹیبل شدید زخمی، ملزم گرفتار

    بلاگ

    ’’​پولیس افسر سے سوال کرنے کی سزا!’’ میاں حبیب کا کالم

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    اٹارنی جنرل آف پاکستان  کی طرف سے ماہر تعلیم شمس الضحیٰ کو بیسٹ پرفارمنس سرٹیفیکیٹ پیش

    اٹارنی جنرل آف پاکستان کا تعلیمی وژن، طلبہ کے لیے امید کی نئی کرن

    "آئی جی خیبر پختونخواذوالفقار حمید کے خط نے پنجاب پولیس کے افسران کی نیندیں اڑا دیں”

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.