پشاور: انورزیب خان
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا ہے کہ صوبے کو صاف ستھرا بنانا موجودہ حکومت کا بنیادی عزم ہے، لیکن گزشتہ 13 سالوں کا گند صرف تین دن میں صاف نہیں کیا جا سکتا، اس مقصد کے لیے وقت درکار ہے۔صوبے میں جاری صفائی مہم اور انسدادِ تجاوزات آپریشن کے حوالے سے پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ پشاور سمیت پورے صوبے میں تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں پوری قوت سے جاری ہیں۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں تنبیہ کی کہ تجاوزات قائم کرنے والے افراد اپنی غیر قانونی تعمیرات خود مسمار کر دیں، ورنہ حکومت بھرپور قانون نافذ کرتے ہوئے سخت ایکشن لے گی۔فیصل کریم کنڈی نے خبردار کیا کہ اس معاملے میں کسی بھی قسم کی سفارش ہرگز نہیں مانی جائے گی اور تجاوزات کے خلاف کارروائی میں "زیرو ٹالرنس” (کوئی رعایت نہ دینے) کی پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔


