Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مریخ کے رازوں سے پردہ اٹھانے کا وقت آ گیا: جاپانی خلائی مشن خلا میں روانہ!

      بچوں کے لیے خطرے کی گھنٹی! ناروے کا دنیا کا سب سے بڑا اور سخت قدم؛ سوشل میڈیا کے بعد گیمز پر بھی مکمل پابندی کی تیاری

      اسپیشل آپریشن کمانڈوز کیلئے اسرائیل کی نئی ملٹری وہیکل ‘اسٹارمر’ متعارف ، حیران کن خوبیاں

      ایلون مسک کا تاریخی اعلان: امریکی بچوں کیلئے 10 ارب ڈالر سے زائد کا تحفہ

      سائنس دانوں کا چاند کے سُکڑنے سے متعلق حیران کن انکشاف!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    کولمبیا، سونے کی غیر قانونی کان بیٹھ گئی ، 14 ہلاک

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بگوٹا :کولمبیا کے جنوب مغربی علاقے میں غیر قانونی سونے کی کان بیٹھنے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ مقامی حکام نے پیر کو واقعے کی تصدیق کی ہے۔
    حادثہ صوبہ ناریانو کی سانتا باربرا دے ایسکواندے میونسپلٹی کے دیہی علاقے چیمبیرو میں پیش آیا، جہاں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے بعد غیر قانونی کان بیٹھ گئی اور اس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا۔
    صوبہ ناریانو کے گورنر لوئس الفونسو ایسکوبار نے بتایا کہ حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
    گورنر نے قومی حکومت، نیشنل مائننگ ایجنسی اور وزارتِ کان کنی و توانائی پر زور دیا کہ غیر قانونی اور چھوٹے پیمانے پر کان کنی کرنے والوں کو قانونی دائرے میں لانے کا عمل تیز کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے کان کنوں کے لیے کام کے حالات بہتر بنانے اور حفاظتی معیار بلند کرنے میں مدد ملے گی۔
    رواں سال اگست میں بھی صوبہ ناریانو کے قصبے پولیکارپا میں کان کنی کے ایک ایسے ہی حادثے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
    کولمبیا کے دیہی علاقوں میں غیر رسمی اور غیر منظم کان کنی عام ہے۔ ان علاقوں میں کان کنی کے متعدد مقامات پر حفاظتی انتظامات اور ضروری بنیادی ڈھانچے کی کمی پائی جاتی ہے، جس کے باعث اکثر مہلک حادثات پیش آتے ہیں۔
    حکام کے مطابق، کان کنی کے شعبے کو قانونی دائرے میں لانا اور حفاظتی انتظامات بہتر بنانا ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے اہم ہے۔

    Related Posts

    چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچ گئے

    سونے کی قیمت میں کمی، چاندی برقرار

    "پی ٹی آئی کا 13 سال کا گند تین دن میں صاف نہیں ہوگا”: فیصل کریم کنڈی کا دھماکہ خیز اعلان، تجاوزات کے خلاف ‘زیرو ٹالرنس’ کا حکم!

    مقبول خبریں

    چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچ گئے

    سونے کی قیمت میں کمی، چاندی برقرار

    کولمبیا، سونے کی غیر قانونی کان بیٹھ گئی ، 14 ہلاک

    "پی ٹی آئی کا 13 سال کا گند تین دن میں صاف نہیں ہوگا”: فیصل کریم کنڈی کا دھماکہ خیز اعلان، تجاوزات کے خلاف ‘زیرو ٹالرنس’ کا حکم!

    آسٹریلیا خواتین کی شاندار فتح، نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 40 رنز سے شکست

    بلاگ

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    اٹارنی جنرل آف پاکستان  کی طرف سے ماہر تعلیم شمس الضحیٰ کو بیسٹ پرفارمنس سرٹیفیکیٹ پیش

    اٹارنی جنرل آف پاکستان کا تعلیمی وژن، طلبہ کے لیے امید کی نئی کرن

    "آئی جی خیبر پختونخواذوالفقار حمید کے خط نے پنجاب پولیس کے افسران کی نیندیں اڑا دیں”

    "گریڈ 22 کی ترقیوں پر اہم پیش رفت، ہائی پاور بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ”

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.