Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایلون مسک پر بننے والی ڈاکیومنٹری ٹک ٹاک نے بَین کیوں کی ? سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

      یوٹیوب سرچ میں اے آئی کا نیا تجربہ، صارفین کے لیے ’آسک یوٹیوب‘ فیچر متعارف

      ميٹا /فیس بک کی اے آئی ٹریننگ کی متنازع شقیں واپس: نیوز ویب سائٹس کے contentسے متعلق تجارتی شرائط میں ترمیم

      مصنوعی ذہانت کی خود مختاری کا خطرہ: کوڈنگ اسائنمنٹ کے دوران اے آئی نے کرپٹو والٹ سے فنڈز منتقل کر لیے

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: فولڈ ایبل آئی فون کے لیے خریداروں کی دوڑ، آدھے گھنٹے میں تمام فونز بک

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    صوابی: گورنمنٹ ہائی سکول مانیری پایان کے 1986 کے میٹرک کے کلاس فیلوز کی 40 سال بعد یادگار ملاقات، پرفضا مقام پر تقریب کا انعقاد

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    صوابی (حق نواز خان)

     گورنمنٹ ہائی سکول مانیری پایان کے سال 1986 کے میٹرک کے کلاس فیلوز نے اپنی یادگار دوستی کی چار دہائیاں مکمل ہونے پر ایک شاندار اور پروقار اجتماع کا انعقاد کیا۔  جماعت دہم کے ان پرانے ساتھیوں کا یہ رنگارنگ پروگرام مانیری کے دارسنگ پہاڑ کے دامن میں واقع پرفضا مقام موتی خیل جونگڑہ (مانیری پایان) میں منعقد ہوا۔چالیس سال قبل کے نوجوان اور آج کے سفید بالوں اور داڑھیوں والے جب ایک بار پھر آپس میں ملے تو ماحول میں ماضی کی خوشگوار یادیں تازہ ہو گئیں۔ تقریب کے دوران خوب گپ شپ لگی، کلاس روم کے پرانے قصے دہرائے گئے اور کھل کر ہنسی مذاق ہوا، جس سے تمام ساتھیوں کے چہرے خوشیوں سے کھل اٹھے۔پروگرام میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی، جن میں معروف مزدور رہنما اور پاکستان ورکرز فیڈریشن کے مرکزی صدر شوکت علی انجم، پشتو کے معروف شاعر انور مانیروال، محمد امین، کنٹریکٹر حاجی نواب زادہ، حاجی خالد خان، سید عارف شاہ، ظہور احمد، بخت منیر، حاجی گل روز خان، عبدالرحیم، محمد خالد، سراج محمد، مختار خان، پرویز خان ماسٹر، نوروید خان، شمس القمر، شیر نبی خان، مثمر خان، ماسٹر ضابط خان، ماسٹر محمد علی خان، خالد اقبال، ناظم شکیل داد، ارشد علی، اسلام شیر، شیر علی خان، اور مقتدر شاہ سمیت دیگر احباب شامل تھے۔ اس کے علاوہ بیرونِ ملک مقیم ساتھیوں بختیار علی (جاپان) اور شاد علی خان (تھائی لینڈ) نے خصوصی طور پر اس تقریب میں شرکت کرکے محفل کو چار چاند لگا دیے۔اس پروقار اجتماع کے دوران امریکہ میں مقیم کلاس فیلوز نذیر محمد کی جانب سے تمام شرکاء کے لیے ایک پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جس پر تمام ساتھیوں نے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔تقریب کے شرکاء نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس تندوتیز اور مصروف دور میں اس نوعیت کے پروگرام آکسیجن کا کام کرتے ہیں۔ آج کے اس دور میں جہاں کسی کو سر کھجانے کی فرصت نہیں ملتی، دوستوں کا اس طرح اکٹھا ہونا روحانی خوشیاں فراہم کرتا ہے اور کل کی مصروف دوڑ دھوپ کے لیے نئی توانائی بخشتا ہے۔پروگرام کے آخر میں اس دنیا سے رخصت ہو جانے والے کلاس فیلوز کے لیے دعائے مغفرت اور بیمار ساتھیوں کی صحتِ کاملہ کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

    Related Posts

    اسسٹنٹ کمشنر پسرور کی زیرِ صدارت ریونیو کورٹ، سائلین کے مسائل موقع پر حل

    بنگلہ دیشی فضائیہ کا سابق سربراہ قطر میں گرفتار؛ بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے سنگین الزامات

    ملتان:بوسن روڈ پر تیز رفتار کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی، پانچوں نوعمر سوار موقع پر دم توڑ گئے

    مقبول خبریں

    کرکٹ کی دنیا میں ایک اور انقلاب: منفرد فارمیٹ ’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘ کا اعلان، رواں سال نومبر میں کولمبو میں سجے گا میلہ

    یونان ، ترکی سے آنیوالی غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، شیرخوار بچے سمیت 6 جاں بحق

    بنگلہ دیشی فضائیہ کا سابق سربراہ قطر میں گرفتار؛ بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے سنگین الزامات

    ملتان:بوسن روڈ پر تیز رفتار کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی، پانچوں نوعمر سوار موقع پر دم توڑ گئے

    حملوں کا خطرہ: امریکا کا مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری

    بلاگ

    اٹارنی جنرل آف پاکستان  کی طرف سے ماہر تعلیم شمس الضحیٰ کو بیسٹ پرفارمنس سرٹیفیکیٹ پیش

    اٹارنی جنرل آف پاکستان کا تعلیمی وژن، طلبہ کے لیے امید کی نئی کرن

    "آئی جی خیبر پختونخواذوالفقار حمید کے خط نے پنجاب پولیس کے افسران کی نیندیں اڑا دیں”

    "گریڈ 22 کی ترقیوں پر اہم پیش رفت، ہائی پاور بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ”

    ہائی ویز پر تیز ایل ای ڈی لائٹس؛ روشنی یا موت کا سامان؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.