Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت کی خود مختاری کا خطرہ: کوڈنگ اسائنمنٹ کے دوران اے آئی نے کرپٹو والٹ سے فنڈز منتقل کر لیے

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: فولڈ ایبل آئی فون کے لیے خریداروں کی دوڑ، آدھے گھنٹے میں تمام فونز بک

      لمبی قطاروں اور ٹریفک جام کا مسلہ حل،اب گاڑیاں ہوا میں اُڑا کریں گی

      قدرت کا ایک اور معجزہ؛ سمندر کی گہرائیوں میں چھپا ایسا راز جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا!

      گوگل کا بڑا اعلان، نیوز ویب سائٹس اور خبر رساں اداروں کیلئے خوشخبری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    خیبر پختونخوا میں خونریزی کا خطرہ، ایمرجنسی کا نفاذ مجبوری تھی، شہباز شریف وزیراعظم

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    گوجرانوالہ :وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ مجبوری کے تحت کیا گیا۔ ان کے بقول صوبے میں آئے روز دھمکیوں اور لانگ مارچ کے اعلانات سے صورتحال بدستور کشیدہ ہو رہی تھی، جبکہ بعض عناصر خونریزی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
    صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں سنیچر کو سابق رکن قومی اسمبلی بشیر ورک کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گذشتہ ڈھائی سال کے دوران خیبرپختونخوا میں سکیورٹی اور انتظامی امور پر پیش رفت کے لیے متعدد کوششیں کی گئیں اور اس سلسلے میں موجودہ اور سابق وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ایک سے زیادہ ملاقاتیں بھی ہوئیں۔
    انھوں نے کہا کہ صوبائی قیادت کو مسلسل یہ باور کرانے کی کوشش کی گئی کہ خیبرپختونخوا ایک غیور صوبہ ہے اور وفاق ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔ وزیراعظم کے مطابق افغانستان سے جڑی دہشتگردی، جو ان کے بقول 2018 سے شدت اختیار کر رہی ہے، کا مقابلہ صرف قومی یکجہتی اور مشترکہ حکمتِ عملی سے کیا جا سکتا ہے۔

    "ہم نے آخری کوشش کرتے ہوئے ایک باقاعدہ کمیٹی بنائی، جس کے ساتھ دن رات 48 گھنٹے گفت و شنید کی۔ بالآخر ایک مسودہ تیار ہوا، جس پر مکمل اتفاق ہو گیا تھا اور طے پایا تھا کہ لانگ مارچ اور دھرنے کی کال واپس لے لی جائے گی۔

    معاملات حتمی مرحلے میں پہنچے مگر حکم یہی تھا کہ کسی صورت کوئی معاملہ طے نہیں کرنا، چاہے ملک تباہ ہو جائے۔ ہمارے پاس دو راستے تھے، یا تو خاموش تماشائی بن کر تباہی دیکھتے رہتے یا پاکستان کے بہترین مفاد میں فیصلہ کرتے۔ اگر ہم مجرمانہ غفلت کرتے تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہ کرتیں، اس لیے مجبوراً یہ فیصلہ کرنا پڑا۔

    اس کے اچھے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ ایڈوائزری کونسل غیر سیاسی اور مستند لوگوں پر مشتمل ہے، جو معاملات بہتر بنانے کی اہل ہے۔ ان شاء اللہ، معاملات ٹھیک کرنے کے لیے جلد وہاں جاؤں گا۔"

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی گوجرانوالہ میں گفتگو

    — Government of Pakistan (@GovtofPakistan) October 17, 2026


    شہباز شریف نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور عام شہری دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دے چکے ہیں۔ ان کے مطابق وفاقی حکومت نے مسائل کے حل کے لیے متعدد کوششیں کیں، تاہم اس دوران حکومت کو بارہا احتجاجی تحریکوں اور لانگ مارچز کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
    وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ حالیہ سیاسی بحران کے دوران مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی ایک مشترکہ کمیٹی قائم کی گئی تھی جس نے 48 گھنٹوں تک مشاورت کے بعد ایک متفقہ مسودہ تیار کر لیا تھا، تاہم بعد ازاں معاملات طے نہ پا سکے۔
    انھوں نے کہا کہ اگر بروقت فیصلے نہ کیے جاتے تو حالات مزید خراب ہو سکتے تھے۔ وزیراعظم نے صورتحال کو ’روم جل رہا تھا اور نیرو بانسری بجا رہا تھا‘ سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بہترین مفاد میں فوری فیصلہ ناگزیر ہو گیا تھا۔
    شہباز شریف نے بتایا کہ صوبے میں 11 رکنی غیر سیاسی ایڈوائزری کونسل قائم کر دی گئی ہے، جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت اور اچھی شہرت کے حامل افراد شامل ہیں۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ موجودہ اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
    وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ وہ جلد خیبرپختونخوا کا دورہ کریں گے اور وہاں اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ ان کے مطابق ملکی معیشت، جو کچھ عرصہ قبل دباؤ کا شکار تھی، اب استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے، اگرچہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے باعث مہنگائی کے خدشات بدستور موجود ہیں۔
    فیول سبسڈی پروگرام کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ 75 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی گئی، جس سے اب تک ایک کروڑ 20 لاکھ افراد مستفید ہو چکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ ان کے بقول اس پروگرام سے براہِ راست یا بالواسطہ تقریباً ساڑھے چھ کروڑ افراد فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

    Related Posts

    خطے میں ہنگامہ خیز صورتحال: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اہم مشن پر کب تہران پہنچیں گے؟

    فرانس میں ہنگامے شدت اختیار کر گئے: 272 مظاہرین گرفتار، لیون میں سیاحتی دفتر نذرِ آتش!

    عوام پر مہنگائی کا ایک اور وار: سالانہ شرح 11.38 فیصد تک پہنچ گئی؛ آٹا، چکن اور دالوں سمیت 23 بنیادی اشیا مزید مہنگی

    مقبول خبریں

    خطے میں ہنگامہ خیز صورتحال: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اہم مشن پر کب تہران پہنچیں گے؟

    فرانس میں ہنگامے شدت اختیار کر گئے: 272 مظاہرین گرفتار، لیون میں سیاحتی دفتر نذرِ آتش!

    خیبر پختونخوا میں خونریزی کا خطرہ، ایمرجنسی کا نفاذ مجبوری تھی، شہباز شریف وزیراعظم

    عوام پر مہنگائی کا ایک اور وار: سالانہ شرح 11.38 فیصد تک پہنچ گئی؛ آٹا، چکن اور دالوں سمیت 23 بنیادی اشیا مزید مہنگی

    آئی پی ایل 2027: چمنڈا واس کی 16 سال بعد واپسی، دہلی کیپٹلز کے فاسٹ بولنگ کوچ مقرر

    بلاگ

    "آئی جی خیبر پختونخواذوالفقار حمید کے خط نے پنجاب پولیس کے افسران کی نیندیں اڑا دیں”

    "گریڈ 22 کی ترقیوں پر اہم پیش رفت، ہائی پاور بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ”

    ہائی ویز پر تیز ایل ای ڈی لائٹس؛ روشنی یا موت کا سامان؟

    ہماری خاموشی اور معاشرے میں دن بدن پروان چڑھتی ہوئی نا انصافی

    ​”ناکامی کا ذمہ دار کون۔۔۔؟” میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.