سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو
لاہور ہائی کورٹ نے صوبہ پنجاب کی سیشن اور سول عدالتوں کے موسمِ سرما کے نئے اوقاتِ کار کا شیڈول جاری کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔اگر کسی شہری کا فاضل عدالتوں میں سے کسی بھی عدالت میں کوئی مقدمہ زیرِ سماعت ہے تو عدالت میں پیشی پر جانے سے قبل نئے اوقات کا ضرور خیال رکھیں تاکہ غیر ضروری انتظار اور پریشانی سے بچ سکیں۔نئے اوقات کار کے تحت پیر تا جمعرات تا ہفتہ
صبح 9:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک۔نماز ظہر اور کھانے کا وقفہ:دوپہر 1:00 بجے سے 1:30 بجے تک۔
جمعہ کے روز:
صبح 9:00 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک ہوں گے۔


