سیالکوٹ ۔سلیم احمد اعوان شیخو
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد کی ہدایت پر ضلع بھر کے ایس ایچ اوز روزانہ سہ پہر 3 بجے سے شام 5 بجے تک اپنے دفاتر میں موجود رہیں گے۔اس دوران شہری اپنی شکایات، مسائل اور پولیس سے متعلق امور کے حل کے لئے مقررہ اوقات میں متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او سے براہِ راست ملاقات کر سکتے ہیں۔اس اقدام کا مقصد تھانے کی سطح پر شہریوں کے مسائل اور شکایات کا فوری، مؤثر اور شفاف انداز میں حل یقینی بنانا، عوام کو بروقت ریلیف فراہم کرنا اور پبلک سروس ڈیلیوری کے نظام کو مزید بہتر، فعال اور عوام دوست بنانا ہے۔


