نواب شاہ (بیورو رپورٹ نفیس آرائیں)
تھانے کے احاطے سے مدعی کی موٹر سائیکل چوری ہونے کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (DIG) پولیس شہید بے نظیر آباد ڈویژن، فیصل بشیر میمن نے ایس ایچ او (SHO) بی سیکشن کو آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرنے کے سخت احکامات جاری کر دیے ہیں۔اس ضمن میں ڈی آئی جی فیصل بشیر نے جٹ ویلفیئر سندھ کے رہنما شوکت علی جٹ کی قیادت میں آنے والے ایک وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ڈی آئی جی نے تھانے سے گاڑی چوری کے واقعے کو انتہائی تشویشناک قرار دیا اور جٹ ویلفیئر کے رہنماؤں کو یقین دہانی کروائی کہ انشااللہ مقررہ 24 گھنٹوں میں موٹر سائیکل برآمد کر کے حقیقی مالک کے سپرد کر دی جائے گی۔ڈی آئی جی کی یقین دہانی کے بعد جٹ ویلفیئر کے رہنماؤں نے اپنی تنظیم کی جانب سے احتجاج اور دھرنے کے فیصلے کو وقتی طور پر مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔


