Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آواز سے دوگنی رفتار والا طیارہ، سفر کا وقت 70 فیصد تک کم کرنے کا منصوبہ

      زمین سے 7.5 نوری سال دور دنیا پر پانی کے بادلوں میں تبدیلی کی پہلی تصدیق

      مصنوعی ذہانت کا کمال: جیف بیزوز کی حیران کن پیشگوئی، لوگ ہفتے میں صرف 3 دن کام کرکے بھی شاندار کمائی کر سکیں گے

      ایپل کا تاریخی قدم: پہلی بار ٹچ اسکرین میک بُک کی تیاری

      کیسا ہوگا سام سنگ کا جدید ترین فون? گلیکسی ایس 27 الٹرا کے نئے ڈیزائن، طاقتور بیٹری اور شاندار فیچرز سے متعلق تفصیلات لیک

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    خوشاب: جوہر آباد لائیو سٹاک کمپلیکس میں جدید موبائل ویٹرنری لیبارٹری کا افتتاح

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    خوشاب (بے نقاب نیوز راجہ نورالہی عاطف سے) 

    جوہر آباد لائیو سٹاک کمپلیکس، زمان کالونی میں جانوروں کی بیماریوں کی بروقت تشخیص کے لیے جدید موبائل ویٹرنری لیبارٹری اور تشخیصی مرکز کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی ایم پی اے ملک محمد آصف بھاء اعوان تھے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے لائیو سٹاک کی ترقی اور مویشی پال حضرات کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے خصوصی اقدامات کے تحت، صوبائی وزیر لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی کی قیادت اور سیکرٹری لائیو سٹاک احمد عزیز تارڑ کی زیر نگرانی محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کو جدید تشخیصی سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں ضلع خوشاب میں یہ جدید موبائل ویٹرنری لیبارٹری قائم کی گئی ہے۔تقریب کے دوران ڈویژنل ڈیزیز انویسٹی گیشن اینڈ کنٹرول آفیسر ڈاکٹر رائے شفقت علی خان اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ضلع خوشاب ڈاکٹر تنویر اشرف کلیار نے مہمانِ خصوصی کا استقبال کیا۔ ڈاکٹر رائے شفقت علی خان نے لیبارٹری کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی، جبکہ ڈاکٹر تنویر اشرف کلیار نے ضلع خوشاب میں محکمہ لائیو سٹاک کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔افتتاح کے بعد ایم پی اے ملک محمد آصف بھاء اعوان نے لیبارٹری کے تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مختلف ٹیسٹوں کے طریقۂ کار کا عملی مشاہدہ کیا۔ انہوں نے موبائل ویٹرنری لیبارٹری میں نصب مائیکروسکوپ کے ذریعے خون کے نمونوں کا معائنہ کیا اور سی بی سی (CBC) مشین پر خون کے نتائج بھی چیک کیے۔ انہوں نے ان جدید سہولیات کو جانوروں کی بیماریوں کی بروقت اور مؤثر تشخیص کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا۔اس موقع پر ایم پی اے ملک محمد آصف بھاء اعوان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے لائیو سٹاک کی ترقی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی سہولیات سے جانوروں کی بیماریوں کی بروقت تشخیص، مؤثر علاج اور بیماریوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی، جس سے مویشی پال حضرات کو بھرپور فائدہ پہنچے گا۔تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹرز لائیو سٹاک ڈاکٹر وسیم عباس، ڈاکٹر محمد عمران اور ڈاکٹر عاطف کامران شاہ، اے ڈی آئی او خوشاب ڈاکٹر نصیر شاہ، محکمہ لائیو سٹاک کے افسران، پیرا ویٹس اور فارمرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملک رضوان بھا اور ملک بلال بھا بھی موجود تھے۔

    Related Posts

    دہلی میٹرو میں سیٹ کا تنازعہ: معمولی تکرار پر 48 سالہ شخص کی موت، سابق آئی اے ایس افسر اور وکیل بیٹا گرفتار

    ملتان: وہاڑی چوک کے قریب پلاسٹک کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، فائر فائٹنگ آپریشن جاری

    پشاور میں گورنر راج کا پہلا دن: صوبہ مفلوج، تعلیمی ادارے بند اور سیاسی ہلچل

    مقبول خبریں

    دہلی میٹرو میں سیٹ کا تنازعہ: معمولی تکرار پر 48 سالہ شخص کی موت، سابق آئی اے ایس افسر اور وکیل بیٹا گرفتار

    بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی نئی ویب سیریز میں جلوہ گر ہوں گی

    رات گئے کھانا کھانے سے جگر کے امراض کا خطرہ نمایاں طور پر بڑھ جاتا ہے: طبی تحقیق

    ملتان: وہاڑی چوک کے قریب پلاسٹک کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، فائر فائٹنگ آپریشن جاری

    ابو ظہبی ٹیسٹ فیصلہ کن مراحل میں داخل،::بنگلہ دیش کو سات وکٹیں جبکہ افغانستان کو347رنزدرکار

    بلاگ

    انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز: ادب، قلم اور فکری شعور کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت

    حکمرانوں کیلئے ایک نہ بھولنے والا اور انمٹ سبق۔!!!

    پاکستان کا سوال: عوام کے لیے سوچنے والا مخلص قیادت کا خواب کب پورا ہوگا؟

    ریت کی دیوار پر بیٹھا پختونخوا کا اقتدار اور آرٹیکل 232 کی گونج

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.