سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)
کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیرِ صدارت ڈویژنل انوائرمنٹل اپروول کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سرگودھا، خوشاب اور بھکر کے پولٹری فارمز کی ماحولیاتی منظوری کے لیے پیش کردہ 24 کیسز منظور کر لیے گئے۔دورانِ میٹنگ کمشنر حافظ شوکت علی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔تمام امور میں شفافیت کو برقرار رکھا جائے۔تمام قانونی تقاضوں پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔


