Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آواز سے دوگنی رفتار والا طیارہ، سفر کا وقت 70 فیصد تک کم کرنے کا منصوبہ

      زمین سے 7.5 نوری سال دور دنیا پر پانی کے بادلوں میں تبدیلی کی پہلی تصدیق

      مصنوعی ذہانت کا کمال: جیف بیزوز کی حیران کن پیشگوئی، لوگ ہفتے میں صرف 3 دن کام کرکے بھی شاندار کمائی کر سکیں گے

      ایپل کا تاریخی قدم: پہلی بار ٹچ اسکرین میک بُک کی تیاری

      کیسا ہوگا سام سنگ کا جدید ترین فون? گلیکسی ایس 27 الٹرا کے نئے ڈیزائن، طاقتور بیٹری اور شاندار فیچرز سے متعلق تفصیلات لیک

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    نوابشاہ: تھانے سے موٹر سائیکل چوری اور پولیس کے نازیبا رویے کیخلاف جٹ ویلفیئر کی پریس کانفرنس، 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نواب شاہ (بیورو رپورٹ: نفیس آرائیں)

    جٹ ویلفیئر سندھ کے رہنماؤں—نامور سماجی و سیاسی شخصیت شوکت علی جٹ، اللہ دتہ عرف AD جٹ، شفیق جٹ، محمد رمضان جٹ، محمد علی جٹ، اسلم جٹ، ارشد جٹ اور دیگر نے نوابشاہ پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھانہ بی سیکشن پولیس نے تھانے کے اندر سے موٹر سائیکل چوری ہو جانے پر ایف آئی آر درج کرنے کے بجائے مدعی سمیت معزز شخصیات کو منشیات کے جھوٹے مقدمات میں گرفتار کرنے کی دھمکیاں دیں اور انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کیے، جس پر جٹ برادری اور شہری حلقوں میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے۔رہنماؤں نے واضح کیا کہ اگر تھانہ بی سیکشن پولیس کے افسران نے تھانے میں کھڑی موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ درج کرکے موٹر سائیکل برآمد نہ کی اور معزز شخصیات سے اپنے رویے پر معذرت نہ کی، تو آئندہ 48 گھنٹوں میں جٹ برادری احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے گی۔ شوکت علی جٹ و دیگر نے اعلان کیا کہ پولیس کے غیر ذمہ دارانہ رویے کے خلاف سانگھڑ روڈ پر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا اور یہ احتجاج پورے ضلع اور سندھ بھر میں پھیل جائے گا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وہ ایک مسئلے پر جٹ ویلفیئر کے 09 رکنی وفد کے ہمراہ اے ایس پی صاحبہ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن سے ملنے گئے تھے۔ واپسی پر جٹ ویلفیئر کے ضلعی نائب صدر رفیق جٹ کی تھانے میں کھڑی نئی CD-70 موٹر سائیکل چوری ہو چکی تھی۔ موٹر سائیکل چوری کی اطلاع ایس ایچ او اور ہیڈ محرر فہیم انڑ کو دی گئی، جس پر افسران طیش میں آگئے اور اپنے پیشہ ورانہ فرائض کے برعکس بازاری لہجے میں آپے سے باہر ہو گئے، جو کہ انتہائی قابلِ مذمت اور پولیس کے مورال کی پستی کی زندہ مثال ہے۔شوکت علی جٹ اور دیگر رہنماؤں نے ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن، ایس ایس پی سمیر نور چنہ، اے ایس پی میڈم درتابش اور ڈائریکٹر ہیومن رائٹس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضلع شہید بینظیر آباد سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کے محکمے کو بدنام کرنے والی کالی بھیڑوں کے خلاف قانون کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اور تھانے کے اندر سے چوری ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کروائی جائے، بصورت دیگر وہ احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے۔

    Related Posts

    اب خیبر پختونخوا کی پالیسی کابل سے نہیں اسلام آباد سے طے ہوگی، گورنر فیصل کنڈی

    قصور: سب انسپکٹر کو مبینہ طور پر رشوت دے کر ٹریپ کرنے کی کوشش، مدعی مقدمہ گرفتار

    کراچی: این آئی سی وی ڈی میں مارفین کے 3 ہزار انجکشنز ایکسپائر، ایک سال بعد بھی تبدیل نہ ہوسکے

    مقبول خبریں

    اب خیبر پختونخوا کی پالیسی کابل سے نہیں اسلام آباد سے طے ہوگی، گورنر فیصل کنڈی

    قصور: سب انسپکٹر کو مبینہ طور پر رشوت دے کر ٹریپ کرنے کی کوشش، مدعی مقدمہ گرفتار

    نوابشاہ: تھانے سے موٹر سائیکل چوری اور پولیس کے نازیبا رویے کیخلاف جٹ ویلفیئر کی پریس کانفرنس، 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

    کراچی: این آئی سی وی ڈی میں مارفین کے 3 ہزار انجکشنز ایکسپائر، ایک سال بعد بھی تبدیل نہ ہوسکے

     کمشنر سرگودھا کی زیرِ صدارت اجلاس:   پولٹری فارمز کے 24 ماحولیاتی کیسز منظور

    بلاگ

    انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز: ادب، قلم اور فکری شعور کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت

    حکمرانوں کیلئے ایک نہ بھولنے والا اور انمٹ سبق۔!!!

    پاکستان کا سوال: عوام کے لیے سوچنے والا مخلص قیادت کا خواب کب پورا ہوگا؟

    ریت کی دیوار پر بیٹھا پختونخوا کا اقتدار اور آرٹیکل 232 کی گونج

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.