Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایپل کا تاریخی قدم: پہلی بار ٹچ اسکرین میک بُک کی تیاری

      کیسا ہوگا سام سنگ کا جدید ترین فون? گلیکسی ایس 27 الٹرا کے نئے ڈیزائن، طاقتور بیٹری اور شاندار فیچرز سے متعلق تفصیلات لیک

      فٹنس سرٹیفیکیٹ لینے کی مدت بڑھا دی گئی، لاہور میں اب مصنوعی بارش کی ضرورت نہیں پڑے گی: مریم اورنگزیب

      ایمازون کا تاریخی قدم: پہلی بار اینڈرائیڈ اور ‘الیکسا پلس’ سے لیس مہنگے ٹیبلٹس متعارف

      دنیا کی پہلی ‘نیوکلیئر کلاک’ تیار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    رات بارہ بجے سہیل آفریدی سے رابطہ ہواانہیں بتادیا تھا کہ یہ آخری موقع ہے، محسن نقوی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پشاور:پاکستان کے وفاقی وزرا نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں سکیورٹی کی صورتحال ’بہت خراب‘ ہے اور وفاقی حکومت نے اپنے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے ’صوبائی حکومت کو غیر فعال کر دیا ہے۔‘
    اتوار کو خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وفاق نے گورنر کو صوبائی حکومت کے امور چلانے کا اختیار دے دیا ہے اور اس مقصد کے لیے ایک 11 رکنی مشاورتی کونسل بھی تجویز کی گئی ہے۔
    وفاقی حکومت کا یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سہیل آفریدی کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر چکی ہے۔
    اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات کے دوران پی ٹی آئی کے ساتھ چار مرتبہ ڈرافٹ تیار کیے گئے اور آخری ڈرافٹ پر بھی تجاویز طلب کی گئیں۔
    ان کے مطابق ڈرافٹ کے پیراگراف چار پر پی ٹی آئی کو اعتراضات تھے، جس پر حکومتی ٹیم نے ان سے متبادل سفارشات مانگی تھیں۔
    محسن نقوی نے کہا ’کل رات پونے 12 بجے تک میرا پی ٹی آئی کی قیادت سے رابطہ رہا۔ میں نے ان سے کہا کہ جو تبدیلیاں چاہتے ہیں وہ بتا دیں، ہم اس پر بات کر لیتے ہیں۔‘
    ان کا کہنا تھا ’میں نے آخری کال پونے 12 بجے کی اور کہا کہ ابھی بھی موقع ہے کہ ہم اس صورتحال سے بچ سکتے ہیں، تاکہ صبح ہونے والے اقدام (ایمرجنسی اور گورنر راج) سے گریز کیا جا سکے۔‘
    وزیر داخلہ کے مطابق حکومت مسلسل خیبر پختونخوا حکومت کو یہ بتاتی رہی کہ ’ہمیں دھرنے سے مسئلہ نہیں، ہمیں دہشت گردی سے مسئلہ ہے۔‘
    تاہم انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کا مؤقف یہ تھا کہ اگر مذاکرات آگے بڑھانے ہیں تو دھرنا مؤخر کیا جائے۔
    محسن نقوی، جو حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن بھی ہیں، نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں صورتحال اس قدر خراب ہے کہ ’شام کے وقت لوگ گھروں سے بھی نہیں نکل سکتے۔‘
    ان کے مطابق انہوں نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے متعدد ملاقاتیں کیں اور اس بات پر اتفاق ہوا تھا کہ 12 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ ہونی چاہیے کیونکہ وہاں دہشت گردی حد سے زیادہ بڑھ چکی ہے۔
    محسن نقوی نے دعویٰ کیا کہ صوبے میں گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں 195 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    خیبر پختونخوا کی صورتحال اتنی خراب تھی کہ آئین کے آرٹیکلز 232 اور 234 کا بیک وقت استعمال کیا گیا: اعظم نذیر تارڑ
    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کو درپیش صورتحال اتنی غیرمثالی تھی کہ وفاقی حکومت کو آئین کے آرٹیکلز 232 اور 234 کا بیک وقت استعمال کرنا پڑا۔
    انھوں نے کہا کہ ’وزیر اعظم کے مشورے پر صدر پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 میں دیے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ کیاہے۔ عام اصطلاح میں جب آرٹیکل 232 کے معاملات ہوتے ہیں تو ہم انھیں ایمرجنسی کہتے ہیں اور آرٹیکل 234 کو گورنر راج۔‘
    ’مگر درپیش صورتحال اتنی سنگین تھی کہ آئین کے ان دونوں آرٹیکلز میں جو شقیں ہیں، حالات اس طرح کے تھے کہ آئین کے ان دونوں آرٹیکلز کی شقوں کو استعمال کیا گیا۔ پاکستان ماضی میں بہت بڑی بڑی مشکلات سے گزرا ہے، مگر حالیہ صورتحال غیر مثالی ہے۔‘
    انھوں نے کہا کہ صدراتی فرمان کے ذریعے خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کو غیر فعال کر دیا گیا ہے اور گورنر خیبر پختونخوا کو وفاقی حکومت نے ذمہ داری دی ہے کہ وہ صوبائی حکومت کے اختیارات، جو آئین ایسی صورتحال میں انھیں تفویض کرتا ہے، وہ استعمال کریں۔
    11 رکنی مشاورتی کونسل کے شرکا اپنے شعبوں کے ماہرہیں ، عطااللہ تارڑوفاقی وزیراطلاعات
    وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس کے دوران وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ خصوصی حکمنامے کے تحت قائم کردہ 11 رکنی مشاورتی کونسل میں ایسے افراد کو شامل کیا گیا ہے جو اپنے اپنے شعبوں کے ماہر ہیں اور جنھیں تکنیکی معاملات پر عبور حاصل ہے۔
    خیبر پختونخوا کے داخلہ اُمور کے معاملات کفایت اللہ خان (سابق کمشنر اور آئی جی جیل خانہ جات) دیکھیں گے جبکہ فنانس یعنی معیشت کے معاملات طارق محمود پاشا (سابق چیئرمین ایف بی آر)، قانون کے عامر جاوید (سابق ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا) اور تعلیم سے متعلقہ معاملات ڈاکٹر سید عامر عبداللہ (سابق عبوری صوبائی وزیر) دیکھیں گے۔
    اُن کے مطابق اسی طرح صحت سے متعلق معاملات لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نگار جوہر خان (سابق سرجن جنرل پاکستان آرمی)، مائنز اینڈ منرلز ڈاکٹر سرفراز علی شاہ، انڈسٹریز اینڈ کامرس ڈاکٹر محمد ارشاد (سابق چیئرمین ایف بی آر)، کمیونیکیشن اینڈ ورکس آصف رفیق آفریدی (سابق عبوری صوبائی وزیر)، مذہبی اُمور طیب قریشی (جامعہ اشرفیہ)، توانائی عثمان سیف اللہ خان (سابق سینیٹر)، اطلاعات و نشریات ثمرہارون بلور (سابق ایم پی اے) دیکھیں گے۔

    Related Posts

    خیبر پختونخوا میں 11 رکنی مشاورتی کونسل تشکیل، گورنر کے پی فیصل کنڈی صوبائی امور سنبھالیں گے

    ممبئی احتجاج اور عمران خان کی حراست و رہائی

    آسٹریلیا اور بنگلہ دیش خواتین سیریز: دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کی 9 وکٹوں سے شاندار فتح، سیریز اپنے نام کر لی

    مقبول خبریں

    خیبر پختونخوا میں 11 رکنی مشاورتی کونسل تشکیل، گورنر کے پی فیصل کنڈی صوبائی امور سنبھالیں گے

    رات بارہ بجے سہیل آفریدی سے رابطہ ہواانہیں بتادیا تھا کہ یہ آخری موقع ہے، محسن نقوی

    ممبئی احتجاج اور عمران خان کی حراست و رہائی

    آسٹریلیا اور بنگلہ دیش خواتین سیریز: دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کی 9 وکٹوں سے شاندار فتح، سیریز اپنے نام کر لی

    کرسٹیانو رونالڈو معطلی؛ پرتگال فٹبال فیڈریشن کا کپتان کی واپسی پر زور

    بلاگ

    پاکستان کا سوال: عوام کے لیے سوچنے والا مخلص قیادت کا خواب کب پورا ہوگا؟

    ریت کی دیوار پر بیٹھا پختونخوا کا اقتدار اور آرٹیکل 232 کی گونج

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    بہتر تعلیم کے لیے اسکول، استاد اور والدین کا ساتھ

    سوچیئے۔ ضرور سوچئیے گا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.