لزبن: پرتگال کے کپتان اور 41 سالہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔پرتگال فٹبال فیڈریشن کے صدر پیڈرو پروینسا کے مطابق، تمام فریقین صورتحال کو سلجھانے کے لیے مل بیٹھ کر بات چیت کر رہے ہیں اور پرتگال کو اپنے کپتان کی ٹیم میں واپسی کی شدید خواہش ہے۔واضح رہے کہ یہ تنازع اس وقت پیدا ہوا جب نیشنز لیگ کے ایک اہم میچ میں ابتدائی فائنل الیون میں شامل نہ کیے جانے پر کرسٹیانو رونالڈو نے کیمپ چھوڑ دیا تھا۔

