سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو سے)
تھانہ سمبڑیال کے علاقے میں 13 سالہ لڑکی سے بد اخلاقی کرنے والے مرکزی ملزم سمیت تمام افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق، ملزم رضوان نے 13 سالہ لڑکی کو زبردستی قریبی مکان کی چھت پر لے جا کر بد اخلاقی کا نشانہ بنایا، جبکہ اس کے دو ساتھی شان عرف باندری اور سعد مکان کے باہر پہرہ دیتے رہے۔ بچی کے شور مچانے اور حالت غیر ہونے پر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سمبڑیال انسپکٹر غازی میاں عبدالرزاق نے پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر متاثرہ لڑکی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر (THQ) ہسپتال سمبڑیال منتقل کیا۔ پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے مرکزی ملزم رضوان اور اس کے دونوں ساتھیوں کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او سمبڑیال کا کہنا ہے کہ مقدمے کی شفاف تفتیش مکمل کر کے گرفتار ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلائی جائے گی اور کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔


