Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      3 ارب سال پرانی چٹانیں اور طلوعِ آفتاب: مریخ سے ناسا کی نئی دلکش تصویر سامنے آ گئی

      ٹک ٹاک کو مات دینے کی تیاری: فیس بک کا روایتی انداز ہمیشہ کے لیے تبدیل، اب ایپ کھولتے ہی کیا نیا نظر آئے گا؟

      پرانے اسمارٹ فونز کے صارفین ہوشیار! جلد واٹس ایپ کا استعمال بند ہونے کا امکان

      مریخ ؛ نئی تحقیق میں سائنس دانوں کا اہم انکشاف

      امریکا نے’سوپر انٹیلی جنس فورس’ تشکیل دیدی، NSA کے ڈائریکٹر جنرل جے کلیٹن سربراہ مقرر

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سیاستدان سے شادی کے بعد” پی سی ایس افسر دلہن” سونا اور قیمتی سامان لے کر رفو چکر ہو گئی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    چندی گڑھ / نئی دہلی:سیاست کے میدان میں بڑے بڑوں کو چکمہ دینے والے سیاستدان بسا اوقات ذاتی زندگی میں ایسے دھوکے کھا جاتے ہیں کہ عقل دنگ رہ جائے۔ بھارتی پنجاب میں حکمران عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما امرندر سنگھ منڈوفل کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی سنسنی خیز اور انوکھا دھوکہ ہوا ہے، جہاں ایک خاتون خود کو افسر ظاہر کر کے ان کی زندگی میں آئیں اور شادی کے چند ماہ بعد ہی گھر کا سونا، چاندی اور دیگر قیمتی سامان لے کر ہوا ہو گئیں۔
    میڈیا رپورٹس کے مطابق اے اے پی رہنما امرندر سنگھ نے پولیس کو دی گئی درخواست میں انکشاف کیا ہے کہ ان کی زندگی میں طوفان لانے والی خاتون (من وندر کور) کے اہل خانہ نے انہیں غیر شادی شدہ اور صوبائی سول سروس (PCS) کی ایک باوقار افسر کے طور پر متعارف کروایا تھا، جبکہ ان کی اصل عمر اور ماضی سے متعلق بھی سفید جھوٹ بولا گیا۔ دونوں کی شادی رواں سال فروری 2026 میں انتہائی دھوم دھام سے انجام پئی تھی، جس میں رشتہ داروں کے علاوہ پنجاب اسمبلی کی کئی نامور سیاسی شخصیات نے بھی بطور مہمان شرکت کی تھی اور اس شاہانہ تقریب کی تصاویر آج بھی سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
    سیاستدان شوہر کو اس وقت شدید ذہنی دھچکا لگا جب شادی کی فضا بیٹھنے کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ ان کی ‘افسر اہلیہ’ نہ صرف یہ کہ پہلے سے شادی شدہ اور طلاق یافتہ ہیں، بلکہ ان کا ایک 18 سالہ جوان بیٹا بھی ہے۔ امرندر سنگھ کا الزام ہے کہ محترمہ رفاقتیں نبھانے کے بجائے گھر کا سونا اور دیگر قیمتی اثاثے سمیٹ کر خاموشی سے رفو چکر ہو چکی ہیں۔
    متاثرہ رہنما کی مدعی پر مقامی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جعل سازی، فریب کاری اور دھوکہ دہی کے دفعات کے تحت خاتون سمیت کل 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ نامزد ملزمان میں فرار ہونے والی خاتون کے علاوہ ان کے بھائی، والدہ، کزن، بھابھی اور سابق گاؤں کا سرپنچ بھی شامل ہے، جنہوں نے اس پورے رشتے کا بندوبست کیا تھا۔ سیاسی حلقوں میں اس انوکھے فراڈ پر خوب چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں کہ سیاستدانوں کو سیاست میں تو چالیں چلنا آتی ہیں، لیکن گھر کے اندر بچھائے گئے اس جال کا اندازہ وہ شاید خواب میں بھی نہیں لگا سکتے تھے۔

    Related Posts

    (پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی کی مبینہ گرفتاری کا سلسلہ جاری

    تحصیل پسرور میں شدید زالہ باری

    پاکستان کے زر مبادلہ کے  ذخائر میں اضافہ

    مقبول خبریں

    (پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی کی مبینہ گرفتاری کا سلسلہ جاری

    تحصیل پسرور میں شدید زالہ باری

    پاکستان کے زر مبادلہ کے  ذخائر میں اضافہ

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    سکندر حیات شیرپاؤ کی زیر صدارت کیو ڈبلیو پی کا اجلاس؛ خیبر پختونخوا میں بدامنی اور حکومتی غفلت پر تشویش کا اظہار

    بلاگ

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    بہتر تعلیم کے لیے اسکول، استاد اور والدین کا ساتھ

    سوچیئے۔ ضرور سوچئیے گا

    آئی جی جیل خانہ جات کو دی گئی رشوت کی رقم کہاں سے آئی؟ بڑے راز کھل گئے افسران پریشان،ایک اہم ملاقات میں عملدرامد کرانے والا سیل خاموش،ملتان سی پی او کا تبادلہ خطرے میں، اختر فاروق انتظار میں

    مذاکرات ختم۔۔۔اب کیا ہو گا۔؟ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.