Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      گوگل میسجز نے صارفین کے لیے نئی اپ ڈیٹ متعارف کرا دی

      اسپیس ایکس اسٹار شپ کی لائیو نشریات کے دوران پراسرار ’یو ایف او‘ دکھائی دینے کا دعویٰ، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

      گوگل کے جیمنی 4 آرگن کی نقاب کشائی: کوڈنگ اور سائبر سیکیورٹی کے لیے ڈیپ ریزننگ اے آئی ماڈل

      چین کو چیلنج :پینٹاگون کا سکستھ جنریشن کے اسٹیلتھ جنگی طیارے F/A-XXکیلئے بوئنگ سے تاریخی معاہدہ

      صدر ٹرمپ آئی ٹی سیکٹر کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں? مصنوعی ذہانت کا نام بدل کر ’ایس آئی‘ رکھنے کا اعلان،, وائٹ ہاؤس میں ٹیک ٹائیکونز کا اکٹھ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ایشین گیمز میں بھارت کے لیے شرمناک اسکینڈل: سنگین الزامات پر انڈین ہاکی امپائر جاپان بدر

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ناگویا / نئی دہلی:جاپان میں جاری ایشین گیمز کے دوران بھارتی کھیل کے دستے کے لیے ایک انتہائی شرمناک صورتحال سامنے آئی ہے، جہاں بھارت کے ہاکی امپائر اور ٹیکنیکل آفیشل گرندر سنگھ سنگھا کو جنسی ہراسانی کی متعدد شکایات کے بعد ایونٹ سے فوری طور پر فارغ کر کے واپس بھارت بھیج دیا گیا ہے۔
    خبر رساں ادارے ’پی ٹی آئی‘ کے مطابق ہاکی انڈیا کے ایک باخبر عہدیدار نے ناگویا سے تصدیق کی ہے کہ ملائیشیا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون ہاکی آفیشل اور ہوٹل کے ایک مقامی ملازم کی جانب سے سنگھا پر جنسی بدسلوکی اور ہراسانی کے سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے، جن کی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے وہ دو روز قبل ہی بھارت روانہ ہو چکے ہیں۔
    ہاکی انڈیا کے عہدیدار نے واضح کیا ہے کہ ایشین ہاکی فیڈریشن (AHF) کی تفصیلی رپورٹ موصول ہونے کا انتظار کیا جا رہا ہے، اور اگر وہ قصوروار ثابت ہوئے تو ان کے خلاف انتہائی سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور انہیں ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گرندر سنگھ سنگھا کے خلاف اس نوعیت کی شکایات کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل سال 2025 میں رانچی میں ہونے والی ہاکی انڈیا لیگ کے دوران بھی ایک خاتون امپائر نے ان کے خلاف ایسی ہی شکایت درج کروائی تھی، جس پر بنائی گئی انکوائری کمیٹی کو اس وقت مبینہ طور پر کوئی حتمی اور ٹھوس ثبوت نہیں مل سکا تھا۔
    دوسری جانب، انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (IOA) کے ایک ذمے دار کا کہنا ہے کہ اس موجودہ واقعے کا براہِ راست تعلق آئی او اے یا ہاکی انڈیا سے نہیں ہے کیونکہ ایشین گیمز کے لیے تمام امپائرز اور ٹیکنیکل آفیشلز کا تقرر براہِ راست ایشین ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کیا جاتا ہے۔ اس واقعے نے بین الاقوامی سطح پر بھارتی اسپورٹس حلقوں کی پوزیشن کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔

    Related Posts

    سیالکوٹ: ڈی سی اور ایم ڈی واسا کو گرفتار کر کے 17 اکتوبر کو پیش کرنے کی ہدایت

    پی ٹی آئی کا احتجاجی مارچ 4 اکتوبر کو لکی مروت سے شروع ہوگا : وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

    گوگل میسجز نے صارفین کے لیے نئی اپ ڈیٹ متعارف کرا دی

    مقبول خبریں

    سیالکوٹ: ڈی سی اور ایم ڈی واسا کو گرفتار کر کے 17 اکتوبر کو پیش کرنے کی ہدایت

    پی ٹی آئی کا احتجاجی مارچ 4 اکتوبر کو لکی مروت سے شروع ہوگا : وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

    گوگل میسجز نے صارفین کے لیے نئی اپ ڈیٹ متعارف کرا دی

    ٹرمپ کے مشیروں کی ایران اور یمن پر خفیہ اجلاس میں شرکت: ایگزیوس

    ایشین گیمز میں بھارت کے لیے شرمناک اسکینڈل: سنگین الزامات پر انڈین ہاکی امپائر جاپان بدر

    بلاگ

    گورنر راج، ایمرجنسی اور آرٹیکل 234: خیبر پختونخوا کے بارے میں پھیلنے والی آئینی غلط فہمیاں

    "وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کو پولیس کی کالی بھیڑوں کا دھچکا”

    "نیا سیاسی کھیل”میاں حبیب کا کالم

    یمن میں 22 لاکھ سے زائد بچوں کاشدید غذائی قلت سے متاثر ہونے کا خدشہ

    حکومت نہیں، فرسودہ نظام کی تبدیلی کی ضرورت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.