Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      گوگل میسجز نے صارفین کے لیے نئی اپ ڈیٹ متعارف کرا دی

      اسپیس ایکس اسٹار شپ کی لائیو نشریات کے دوران پراسرار ’یو ایف او‘ دکھائی دینے کا دعویٰ، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

      گوگل کے جیمنی 4 آرگن کی نقاب کشائی: کوڈنگ اور سائبر سیکیورٹی کے لیے ڈیپ ریزننگ اے آئی ماڈل

      چین کو چیلنج :پینٹاگون کا سکستھ جنریشن کے اسٹیلتھ جنگی طیارے F/A-XXکیلئے بوئنگ سے تاریخی معاہدہ

      صدر ٹرمپ آئی ٹی سیکٹر کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں? مصنوعی ذہانت کا نام بدل کر ’ایس آئی‘ رکھنے کا اعلان،, وائٹ ہاؤس میں ٹیک ٹائیکونز کا اکٹھ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سزائے موت کے لیے 2 مہلک انجیکشنز ناکام، امریکی مجرمہ زندہ کیسے بچ گئی؟

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ٹینسی :امریکی ریاست ٹینیسی میں 50 سالہ کرسٹا گیل پائیک کو مہلک انجیکشن کے ذریعے سزائے موت دینے کی کوشش ناکام ہوگئی اور 2 مرتبہ دوا دیے جانے کے باوجود ان کی موت نہ ہوسکی۔
    امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پائیک کو 1995 میں 19 سالہ کولیِن سلیمر کے قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ جرم کے وقت پائیک کی عمر 18 سال تھی اور اگر سزا پر عمل درآمد ہوجاتا تو ٹینیسی میں 200 سال سے زیادہ عرصے بعد کسی خاتون کو پہلی بار سزائے موت دی جاتی۔
    پائیک کو مہلک انجیکشن میں استعمال ہونے والی دوا پینٹوباربیٹل کی پہلی خوراک دی گئی، تاہم وہ زندہ رہیں جبکہ دوسری خوراک دینے کے بعد بھی وہ سانس لیتی رہیں اور ان کے خراٹے لینے کی آوازیں سنائی دیتی رہیں، جس کے بعد سزائے موت کی کارروائی روک دی گئی۔
    کارروائی کے دوران پائیک ہوش میں تھیں اور ایک موقع پر سر اٹھا کر جیل حکام سے اپنے بازو میں تکلیف کے بارے میں سوال کیا۔ آخری گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ ’محبت کے ساتھ‘ اس دنیا سے رخصت ہورہی ہیں اور ’آزاد ہونے کے لیے تیار‘ ہیں۔
    پائیک کے وکیل رینڈی سپائیوی نے فوری طبی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا، جس کے بعد انہیں ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
    وکلا کے مطابق پائیک تشویشناک حالت میں ہیں اور انہیں زندگی بچانے والی طبی امداد دی جارہی ہے۔ سپائیوی نے کہا، ’ہمیں اس وقت ان کی صحت یا مستقبل کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں، لیکن ہم جانتے ہیں کہ وہ اس وقت زندہ ہیں۔‘
    ٹینیسی میں رواں سال یہ دوسری مرتبہ ہے کہ مہلک انجیکشن کے ذریعے سزائے موت پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔ مئی میں ٹونی کیروتھرز کی سزائے موت اس وقت روک دی گئی تھی جب حکام مناسب رگ میں آئی وی لائن قائم کرنے میں ناکام رہے تھے اور انہیں کوئی مہلک دوا نہیں دی گئی تھی۔

    Related Posts

    پی ٹی آئی کا احتجاجی مارچ 4 اکتوبر کو لکی مروت سے شروع ہوگا : وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

    گوگل میسجز نے صارفین کے لیے نئی اپ ڈیٹ متعارف کرا دی

    ٹرمپ کے مشیروں کی ایران اور یمن پر خفیہ اجلاس میں شرکت: ایگزیوس

    مقبول خبریں

    پی ٹی آئی کا احتجاجی مارچ 4 اکتوبر کو لکی مروت سے شروع ہوگا : وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

    گوگل میسجز نے صارفین کے لیے نئی اپ ڈیٹ متعارف کرا دی

    ٹرمپ کے مشیروں کی ایران اور یمن پر خفیہ اجلاس میں شرکت: ایگزیوس

    ایشین گیمز میں بھارت کے لیے شرمناک اسکینڈل: سنگین الزامات پر انڈین ہاکی امپائر جاپان بدر

    سزائے موت کے لیے 2 مہلک انجیکشنز ناکام، امریکی مجرمہ زندہ کیسے بچ گئی؟

    بلاگ

    گورنر راج، ایمرجنسی اور آرٹیکل 234: خیبر پختونخوا کے بارے میں پھیلنے والی آئینی غلط فہمیاں

    "وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کو پولیس کی کالی بھیڑوں کا دھچکا”

    "نیا سیاسی کھیل”میاں حبیب کا کالم

    یمن میں 22 لاکھ سے زائد بچوں کاشدید غذائی قلت سے متاثر ہونے کا خدشہ

    حکومت نہیں، فرسودہ نظام کی تبدیلی کی ضرورت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.