Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسپیس ایکس اسٹار شپ کی لائیو نشریات کے دوران پراسرار ’یو ایف او‘ دکھائی دینے کا دعویٰ، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

      گوگل کے جیمنی 4 آرگن کی نقاب کشائی: کوڈنگ اور سائبر سیکیورٹی کے لیے ڈیپ ریزننگ اے آئی ماڈل

      چین کو چیلنج :پینٹاگون کا سکستھ جنریشن کے اسٹیلتھ جنگی طیارے F/A-XXکیلئے بوئنگ سے تاریخی معاہدہ

      صدر ٹرمپ آئی ٹی سیکٹر کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں? مصنوعی ذہانت کا نام بدل کر ’ایس آئی‘ رکھنے کا اعلان،, وائٹ ہاؤس میں ٹیک ٹائیکونز کا اکٹھ

      میٹا نے شروع کیا انٹرپرائز پلیٹ فارم، کمپنیوں کو اے آئی سے آگے بڑھانے پر رہے گا فوکس

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں کمپیوٹر بیسڈ پری انٹری ٹیسٹ کا آغاز، 2 ہزار امیدوار اہل قرار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    • مین کیمپس میں 2 تا 4 اکتوبر تک ٹیسٹ جاری رہیں گے؛ سانگھڑ اور نوشہروفیروز کیمپسز کے ٹیسٹ کا شیڈول بھی جاری

    • نواب شاہ (رپورٹ: نفیس آرائیں)

      شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی، شہید بینظیر آباد میں نئے تعلیمی سیشن 2027ء کے لیے مختلف انڈر گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلوں کا آن لائن کمپیوٹر بیسڈ پری انٹری ٹیسٹ باقاعدہ شروع ہو گیا ہے۔

      وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مدد علی شاہ نے یونیورسٹی کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور ٹیسٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق مین کیمپس میں مرحلہ وار پری انٹری ٹیسٹ 2، 3 اور 4 اکتوبر 2026ء کو روزانہ صبح 9 بجے منعقد کیے جا رہے ہیں۔

      ڈائریکٹر ایڈمیشن انجینئر محمد طفیل میمن نے بتایا کہ رواں سال تقریباً 2 ہزار امیدواروں کو داخلہ ٹیسٹ کے لیے اہل قرار دیا گیا ہے۔ طلبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، کمپیوٹر سائنس، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، سائبر سیکیورٹی، لا اینڈ لیگل اسٹڈیز، بزنس ایڈمنسٹریشن، ایجوکیشن، میڈیا اسٹڈیز، کیمسٹری، جینیٹکس اینڈ مالیکیولر بائیولوجی، مائیکرو بائیولوجی، انگلش، سندھی، معاشیات، شماریات اور فائن آرٹس سمیت دیگر شعبوں میں داخلے کے لیے امتحان دے رہے ہیں۔

      دیگر کیمپسز کے شیڈول کے حوالے سے بتایا گیا کہ سانگھڑ کیمپس میں پری انٹری ٹیسٹ 9 اور 10 اکتوبر جبکہ نوشہروفیروز کیمپس میں 17 اور 18 اکتوبر کو منعقد ہوں گے۔

      ڈپٹی ڈائریکٹر محمد زمان راٹھوڑ اور سسٹم ایڈمن عماد اللہ ہیسابانی کے مطابق امتحانی شفافیت برقرار رکھنے کے لیے امیدواروں پر امتحانی ہال میں موبائل فون، کیلکولیٹر یا کسی بھی قسم کی الیکٹرانک ڈیوائس لانے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

      وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مدد علی شاہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی ہمیشہ میرٹ اور شفافیت کو ترجیح دیتی ہے تاکہ تمام لائق اور اہل طلبہ و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کا مساوی اور بہترین موقع مل سکے۔

    Related Posts

    تین دن کیلئے پٹرولیم مصنوعات مہنگی

    چکوال: جوئے کے اڈے پر پولیس کا چھاپہ، 6 ملزمان گرفتار، نقدی و موبائل برآمد

    زرعی اجناس کی قیمتوں میں شفافیت کے لیے پورٹل اور موبائل ایپ متعارف: سکھر میں تربیتی ورکشاپ

    مقبول خبریں

    تین دن کیلئے پٹرولیم مصنوعات مہنگی

    گوجرانوالہ : مریم نواز کا دورہ، الیکٹرو بس سروس کا آغاز اور کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ مارچ تک مکمل کرنے کا حکم

    سوشل میڈیا پر دعوے غلط، مکہ میں ایک شخص کو لوگوں میں خوف پھیلانے پر گرفتار کیا گیا: سعودی حکام

    قصور، انڈین فائرنگ سے دو پاکستانی شہری شہید ، ایک زخمی

    برطانیہ میں ڈیزل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، مہنگائی کی لہر

    بلاگ

    گورنر راج، ایمرجنسی اور آرٹیکل 234: خیبر پختونخوا کے بارے میں پھیلنے والی آئینی غلط فہمیاں

    "وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کو پولیس کی کالی بھیڑوں کا دھچکا”

    "نیا سیاسی کھیل”میاں حبیب کا کالم

    یمن میں 22 لاکھ سے زائد بچوں کاشدید غذائی قلت سے متاثر ہونے کا خدشہ

    حکومت نہیں، فرسودہ نظام کی تبدیلی کی ضرورت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.