Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت (AI) ایک ارب انسانوں کو موت کے منہ میں دھکیل سکتی ہے: بل گیٹس کی وارننگ

      لانگ مارچ، اسلام آباد سیف سٹی کیمروں کو نقصان پہنچانے پر 20 لاکھ جرمانہ، آرڈیننس جاری

      امریکی گھروں میں ’روبوٹ ماسی‘ کی انٹری، فی گھنٹہ 30 ڈالر (8 ہزار روپے) فیس مقرر

      پاکستان میں آئی فون 18 پرو اور پرو میکس کے پی ٹی اے اپرووڈ ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان،

      سامارو کے آسمان پر غیر معمولی فلکیاتی منظر، شہابی پتھر یا خلائی ملبہ؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سندھ کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، مادرِ وطن کے تحفظ کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں: ڈاکٹر قادر مگسی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ٹھٹھہ (رپورٹ بیوروچیف):

    سندھ ترقی پسند پارٹی (ایس ٹی پی) کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے "سندھ میری ماں” عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ضلع ٹھٹھہ کے مختلف شہروں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گھارو میں منعقدہ بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ حکمران اقتدار کے نشے میں حقائق سے آنکھیں بند کر لیتے ہیں، جس کے نتیجے میں ملک کو سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    انہوں نے ماضی اور حال کے حالات کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ 1970ء کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں ملک دو حصوں میں تقسیم ہوا، جبکہ موجودہ غلط پالیسیوں کے باعث بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے۔ خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بھی حالات تشویشناک ہیں، اور اب پرامن جمہوری راستہ اختیار کرنے والے سندھ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    ڈاکٹر قادر مگسی نے واضح کیا کہ سندھ کے عوام کبھی پاکستان کے خلاف نہیں رہے اور نہ ہی ملک توڑنے کی کسی سازش کا حصہ بنے ہیں۔ پاکستان کے شہری ہونے کی حیثیت سے ہم اپنے آئینی اور جمہوری حقوق کا مطالبہ کرتے ہیں۔ سندھ کے عوام اپنی مادرِ وطن کی خودمختاری، جغرافیائی حدود اور وحدت کے تحفظ کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، اور سندھ کی جغرافیائی و وحدانی حدود کے ساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

    ایس ٹی پی کے چیئرمین نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں نئے صوبے بنانے کے نام پر تجربات کا سلسلہ فوری بند ہونا چاہیے۔ سندھ کی تقسیم کا منصوبہ پاکستان کے وفاق کو مزید کمزور کرنے کا باعث بنے گا، جبکہ ان کی جماعت پاکستان کی بقا اور سلامتی کی بات کرتی ہے۔

    انہوں نے سیاسی کشیدگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے جا رہے ہیں اور بعض رہنماؤں کو ایجنٹ قرار دینے جیسے بیانات سامنے آ رہے ہیں۔ ایسے معاملات کو سیاسی تماشہ بنا کر انتشار اور خانہ جنگی جیسی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں نے نسل پرستی، لسانی تقسیم اور سندھ کی تقسیم کی سیاست کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

    ڈاکٹر قادر مگسی کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی اس حوالے سے تقسیم کے خلاف قرارداد بھی منظور کر چکی ہے، مگر اس کے باوجود وفاقی سطح پر نئے صوبے بنانے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگر سندھ کی وحدت اور جغرافیائی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو سندھ کے عوام جمہوری اور پرامن سیاسی جدوجہد کے ذریعے اس کی بھرپور مخالفت کریں گے۔

    واضح رہے کہ سندھ ترقی پسند پارٹی کی "سندھ میری ماں” مہم کے تحت سندھ کے مختلف شہروں میں عوامی رابطہ پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں، جن کا مقصد سندھ کی وحدت، جغرافیائی سالمیت اور سیاسی حقوق کا تحفظ ہے۔

    Related Posts

    عمرکوٹ: MPA نوابزادہ تیمور خان ٹالپر کی زیرِ صدارت کھلی کچہری، عوامی مسائل کے فوری حل کے احکامات

    عالمی یومِ جنگلات: وومن کالج خوشاب میں سیمینار، آگاہی واک اور پوسٹر سازی کے مقابلے

    ماموں کانجن: اغوا اور بلیک میلنگ کے ذریعے اراضی کی جعلی منتقلی، دھوکے باز گروہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

    مقبول خبریں

    ماموں کانجن: اغوا اور بلیک میلنگ کے ذریعے اراضی کی جعلی منتقلی، دھوکے باز گروہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

    ظلم کی انتہا: الٹراساؤنڈ میں بیٹی کی خبر ملنے پر خاتون پر تشدد، شوہر سمیت اہل خانہ پر مقدمہ

    صوابی چیمبر آف کامرس کے انتخابات مکمل: محمد اسرار بلا مقابلہ صدر منتخب

    پی ٹی آئی کا اہم فیصلہ: سید قاسم علی شاہ خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے، ذرائع

    جیکب آباد: مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو دوران علاج ہلاک، شہری بھی زخمی

    بلاگ

    اصولوں کی سیاست اور خیبر پختونخوا کا موجودہ سیاسی منظرنامہ

    کمالیہ کا شرمناک واقعہ: ایس ایچ او گرفتار،،، نگران افسران اور سیاسی پشتیبان کب کٹہرے میں آئیں گے؟

    سامارو میں عطائیت اور منشیات کی یلغار: ایک نوجوان کی موت یا معاشرتی قتل؟

    صاحب آباد تبلیغی مرکز میں پہلا تبلیغی اجتماع

    اسلام آباد کی بند سڑکیں اور ہماری سیاسی ذمہ داریاں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.