خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ گریجویٹ کالج نورپور تھل کے ہونہار طالب علم محمد مدثر رضا نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2026 میں تعلیمی بورڈ سرگودھا میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے علاقے کا نام روشن کر دیا ہے۔ اس شاندار کامیابی پر عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
طالب علم کی اس نمایاں کامیابی پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈسٹرکٹ خوشاب پروفیسر ڈاکٹر ارم اقبال، پرنسپل ادارہ ہذا پروفیسر عبدالغفور ملک اور جملہ اساتذہ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور ادارے کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
دریں اثناء، پرنسپل پروفیسر عبدالغفور ملک نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے شاگردِ عزیز کی اس شاندار کامیابی پر بے حد خوشی اور فخر محسوس ہو رہا ہے اور ہم ان کے روشن مستقبل کے لیے دعا گو ہیں۔
پوزیشن ہولڈر محمد مدثر رضا نے اپنی کامیابی کو اپنے والدین کی دعاؤں، پرنسپل کی اعلیٰ قیادت اور جملہ اساتذہ کی محنتِ شاقہ کا ثمر قرار دیا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ڈاکٹر ارم اقبال نے بھی ہونہار طالب علم، ان کے والدین، پرنسپل پروفیسر عبدالغفور ملک اور تمام ٹیچنگ سٹاف کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ادارہ مستقبل میں بھی نونہالانِ وطن کی تعلیم و تربیت کے لیے اسی جذبے اور بھرپور تگ و دو کے ساتھ اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

