سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقے میں بچے کے ساتھ بد اخلاقی کرنے والے امام مسجد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق، سول کلب ملحقہ دفتر اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کی مسجد ‘نور مدینہ’ میں تعینات امام مسجد قاری تنویر احمد نے ایک بچے کے ساتھ بد اخلاقی کی۔ بچے کی جانب سے والد واصف محی الدین کو اطلاع دیے جانے پر والد نے متعلقہ تھانے میں قانونی کارروائی کے لیے درخواست دائر کی۔
پولیس نے درخواست پر فوری کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم قاری تنویر احمد کو مسجد کے اندر سے حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔


