بین الاقوامی خبر رساں ادارے: بحر الکاہل میں جنم لینے والا ہوا کا کم داؤ شدت اختیار کرتے ہوئے کیٹیگری 1 کے سمندری طوفان ‘نولو’ میں تبدیل ہو گیا ہے۔
موسمیاتی ماہرین کے مطابق طوفان کے مرکز میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ طوفان کے متوقع راستے اور پیش قدمی کے پیش نظر ساحلی علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مقامی انتظامیہ اور ہنگامی خدمات کے اداروں کو الرٹ پر رکھا گیا ہے تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نپٹا جا سکے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سمندری درجہ حرارت کی موافقت کے باعث آنے والے گھنٹوں میں طوفان کی شدت میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

