کنری (رپورٹ: بیورو چیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی)
ایس ایس پی عمرکوٹ سہائی عزیز تالپور کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں گٹکا، مین پوری اور دیگر مضرِ صحت اشیاء کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔
اس سلسلے میں کنری پولیس نے کامیابی سے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا و مین پوری فروخت کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزم عمران ولد صدیق مارواڑی بھٹی (ساکن بستان، تعلقہ کنری) کو گرفتار کر لیا۔آداب: 18 پیکٹ (1800 ساشے)سفینہ: 7 پیکٹ (770 ساشے)کل برآمدگی: 2570 ساشےپولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ کرائم نمبر 219/2026 بجرم دفعہ 4، 5، 8 "سندھ ممنوعہ تیاری، مینوفیکچرنگ، اسٹوریج، فروخت اور گٹکا و مین پوری کے استعمال کے ایکٹ 2019” کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔ اس مقدمے میں مسمات تسلیمان مارواڑی بھٹی بھی نامزد ہے، جبکہ گرفتار ملزم کے قبضہ سے آداب اور سفینہ برآمد کیا گیا ہے۔اس موقع پر ایس ایس پی عمرکوٹ سہائی عزیز تالپور کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں گٹکا، مین پوری اور دیگر مضرِ صحت اشیاء کے خاتمے تک بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔


