-
"بے بس ہوں، مجھے اس دھرتی پر انصاف دیا جائے”، کویتا بھیل کا اعلیٰ حکام سے اپیل
-
عمرکوٹ (رپورٹ: ڈاکٹر ایم لال واگھانی، بیورو چیف)
- عمرکوٹ کی رہائشی کویتا بھیل نے بااثر افراد پر مبینہ طور پر زبردستی آبروریزی
کی کوشش کا الزام عائد کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔تفصیلات کے مطابق، کویتا بھیل کا کہنا ہے کہ ایک بااثر شخص نے ان کے ساتھ مبینہ طور پر زيادتی کرنے کی کوشش کی۔ واقعے کی اطلاع پولیس کو دینے کے باوجود تاحال کوئی موثر قانونی کارروائی نہیں کی گئی، جبکہ بااثر افراد کے دباؤ کے باعث ان کے شوہر کو بھی شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔متاثرہ خاتون نے دہائی دیتے ہوئے کہا: "نہ میرے پاس پیسے ہیں اور نہ ہی کوئی سیاسی سپورٹ، میں بالکل بے بس ہوں۔ اس دھرتی پر میرے ساتھ انصاف کیا جائے۔”(نوٹ: عائد کردہ الزامات کی آزادانہ سطح پر تصدیق ہونا باقی ہے۔ واقعے کی شفاف تحقیقات اور قانون کے مطابق کارروائی ضروری ہے۔)
عمرکوٹ میں خاتون کی مبینہ آبروریزی کی کوشش، پولیس کارروائی نہ ہونے پر متاثرہ خاندان پریشان


