Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: میٹا نے اے آئی کا دنیا کا پہلا پاکٹ سائز ڈیوائس ’میوز چارم‘ متعارف کرا دیا

      بغیر پائلٹ طیارے نے ہزاروں کلومیٹر اُڑ کر تاریخ رقم کردی

      امریکی تاریخ کا بڑا سیکیورٹی اسکینڈل: ایف بی آئی کے تمام ایجنٹس، اہل خانہ کا حساس ڈیٹا چوری

      میڈیا جائے۔۔۔۔۔۔24 گھنٹے امریکی صدر کی خبریں نشر کرنیوالا ” ٹرمپ ٹی وی “ لانچ

      ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی پہلی الیکٹرک وہیکل ’ایگزوبوٹ‘ متعارف کرا دی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    جب ایک گلی کے کتے نے لوگوں کو مسجد تک پہنچایا!

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    انقرہ :جنوبی ایشیا میں لوگوں کو مسجد تک لانے کی ذمہ داری عموماً بزرگوں کے حصے میں آتی ہے۔ کہیں کوئی دادا اپنے پوتوں کو نماز کے لیے آوازیں دے رہا ہوتا ہے، کہیں محلے کا کوئی بزرگ نوجوانوں کو مسجد کی طرف بلاتا ہے، اور کہیں تبلیغی جماعت کے ارکان دروازوں پر دستک دے کر لوگوں کو نماز کی دعوت دیتے ہیں۔لیکن ترکیہ کے بحیرہ اسود کے ساحل پر واقع ایک چھوٹے سے شہر اماسرا میں یہ ذمہ داری بظاہر ایک کتے نے سنبھال رکھی ہے۔
    اس کا نام کِرپِک ہے۔وہ وعظ کرتا ہے نہ دروازے پر دستک دیتا ہے۔ ظاہر ہے کہ کسی کو نماز کی تلقین بھی نہیں کر سکتا ہے۔ اس نے لوگوں کو مسجدمیں لانے کا اپنا ہی طریقہ ایجاد کیا ہے۔وہ ان کے جوتے چرا لیتا ہے۔

    اماسرا کے قدیم قلعے کے اندر کالیچی محلہ کی تنگ گلیوں میں اور اس چھوٹے سے قصبہ کے دیگر محلوں میں کِرپِک گھومتا رہتا ہے۔ یہاں کے لوگ بھی کشمیریوں کی طرح گھروں میں داخل ہونے سے پہلے جوتے اتارنے کے عادی ہیں۔ چپل، سینڈل اور جوتے دروازوں کے باہر پڑے رہتے ہیں، اور کِرپِک کے لیے شاید اس سے بہتر دعوت کوئی نہیں ہے۔
    وہ کسی گھر کے باہر سے ایک جوتا یا چپل منہ میں دباتا ہے اور چل پڑتا ہے۔ اس کا پڑاؤ اکثر تاریخی فاتح مسجد کے باہر ہوتا ہے۔شروع میں قصبہ کے رہائشی حیران تھے کہ آخر جوتے غائب کہاں ہو رہے ہیں۔ پھر چور پکڑا گیا۔
    بتایا جاتا ہے کہ ایک مقامی شخص، جو مسجد کے آس پاس صفائی کرنے پر مامور تھا، نے جب بار بار جوتے پڑے دیکھے تو حیران و پریشان ہو گیا تھا۔ جوتو ں کا ایک انبار سا لگ گیا تھا۔ چند رو ز میں اس کو اصل ماجرا سمجھ آگیا، جب اس نے کتے کو جوتا لاتے ہوئے دیکھا۔ اس نے جوتوں کو پھینکنے کے بجائے قریب ایک درخت سے باندھنا شروع کر دیا تاکہ مالک آ کر اس کی پہچان کر سکیں۔
    کِرپِک اب شہر کے لیے اجنبی نہیں رہا ہے۔ لوگ اس کے لیے کھانا لاتے ہیں اور مسجد کے قریب اس کے لیے ایک چھوٹی سی پناہ گاہ بھی بنا دی گئی ہے۔مسجد کی انتظامیہ بھی اس کا خیال رکھتی ہے۔ چور بہت دیکھے، مگر ایسا چور، جس کی ایسی پذیرائی ہوتی ہو، شاید ہی کہیں ملے۔

    Related Posts

    سیالکوٹ: سول کورٹ میں شہری پر بہیمانہ تشدد، 5 عدالتی بیلف معطل، انکوائری شروع

    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ، کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے زخمیوں کی عیادت

    امریکا کا شام سے چوری شدہ تاریخی نوادرات واپس کرنے کا اعلان

    مقبول خبریں

    سیالکوٹ: سول کورٹ میں شہری پر بہیمانہ تشدد، 5 عدالتی بیلف معطل، انکوائری شروع

    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ، کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے زخمیوں کی عیادت

    امریکا کا شام سے چوری شدہ تاریخی نوادرات واپس کرنے کا اعلان

    سی ٹی ڈی نے کوہاٹ حملے میں ملوث دہشت گرد نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا

    سکیورٹی فورسز کا خوف ، شہری نے 13 سال فریج کے پیچھے گڑھے میں گذار دئیے

    بلاگ

    پاکستان کی ثقافت میں گھڑ سواری اور نیزہ بازی

    امریکہ، اسرائیل ، یورپی یونین اور انڈیا۔۔۔ ٹارگٹ پاکستان

    وزیراعلیٰ لاپتہ، احتجاج کی کال اور مہنگائی کے سائے

    تیل بحران اور سعودی عرب: جغرافیائی و مالی چیلنجز اور ریاض کی ممکنہ حکمتِ عملی

    اور… اب شکوہ و شکایت کیسی!؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.